SHAWORDS
A

Aakif Ghani

Aakif Ghani

Aakif Ghani

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

آبلہ پائی ہوئی نہ زیست میں حائل کبھی پاؤں کب میرے تھکے گر ہو گئے گھائل کبھی پر کشش ہے محفل دنیا بہت اپنی جگہ پر مجھے یہ اپنی جانب کر سکی مائل کبھی ہر عمل کا اجر ہے محفوظ اپنے رب کے پاس کوئی بھی اچھا عمل جاتا نہیں زائل کبھی چھا گئی مستی بدن میں اور دل پر اک سرور ذہن میں جب بج اٹھی محبوب کی پائل کبھی جھولیاں بھر دی گئیں رحمت سے رب کی دوستو کب ہے خالی ہاتھ لوٹا کوئی بھی سائل کبھی بات سچی ہے تو کہنے میں تکلف کیا تجھے لوگ ہو ہی جائیں گے عاکفؔ ترے قائل کبھی

aabla-paai hui na ziist mein haail kabhi

42 views

غزل · Ghazal

ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

har kaam kaa vaqt muqarrar hai har kaam ko vaqt pe honaa hai

42 views

غزل · Ghazal

دل سمندر تھا لیکن یہ تشنہ لبی میری قسمت میں کس روز لکھی گئی آنکھ پر نم مگر مسکراہٹ مری کہہ رہی تھی کہانی مرے عشق کی عشق کے سیل کو روکنے کے لیے غم کی دیوار رستے میں رکھ دی گئی ظلمتیں سہہ گیا میں اسی آس پر چاند نکلا تو جائے گی تیرہ شبی دل ربا شہر کے کچھ سے کچھ ہو گئے میری منزل مسلسل وہی کی وہی خار چبھتے گئے خار چنتا گیا تھا پرستار گلزار عاکف غنیؔ

dil samundar thaa lekin ye tishna-labi

42 views

Similar Poets