SHAWORDS
Aarib Hashmi

Aarib Hashmi

Aarib Hashmi

Aarib Hashmi

poet
24Ghazal

Ghazalغزل

See all 24
غزل · Ghazal

دیار غیر میں کوئی تو آسرا نکلا وہ اجنبی تھا مرے اپنے گاؤں کا نکلا وگرنہ کون محبت یہاں نبھا پاتا خدا کا شکر جدائی کا راستہ نکلا میں سب کو راہ دکھاتے یہاں تلک آیا پھر اپنے گھر کا پتہ پوچھتا ہوا نکلا میں ایک عمر جسے سنگ ہی سمجھتا رہا وہ ایک شخص محبت میں مبتلا نکلا

dayaar-e-ghair mein koi to aasraa niklaa

46 views

غزل · Ghazal

ہمیں تھوڑی بتایا جا رہا ہے اندھیرے کو بڑھایا جا رہا ہے کبھی ہم گھر بنائیں گے یہاں پر ابھی نقشہ بنایا جا رہا ہے بھلا کیوں دھند چھٹتی جا رہی ہے کسے منظر پہ لایا جا رہا ہے بنے گا مسئلہ تب دیکھ لیں گے ابھی تک تو بنایا جا رہا ہے کماں میں تیر بھی کھینچا ہوا ہے پرندہ بھی اڑایا جا رہا ہے چلے بھی آؤ اب تاویل کیسی محبت سے بلایا جا رہا ہے عجب اک آئنہ خانہ ہے آربؔ مجھے مجھ سے ملایا جا رہا ہے

hamein thoDi bataayaa jaa rahaa hai

45 views

غزل · Ghazal

اسے خبر ہی نہیں تھی وہ کس جہان میں تھا کھلی فضا تھی پرندہ کھلی اڑان میں تھا اسے میں دیکھ رہا ہوں تمہارے سینے میں وہ ایک تیر جو اب تک مری کمان میں تھا سو اس کی جان بچانی بہت ضروری تھی بھلے وہ بھاگ کے آیا مری امان میں تھا کہ ناؤ تھکنے لگی تھی ہوا سے لڑتے ہوئے مگر وہ حوصلہ باقی جو بادبان میں تھا کوئی تو بات نکلنی تھی بات کرنے سے کوئی تو رابطہ دونوں کے درمیان میں تھا اسے پتہ ہی نہیں تھا یہ رتجگا کیا ہے مجھے خبر ہی نہیں تھی میں امتحان میں تھا کسی کی بات سے مجھ کو یقیں ملا آربؔ وہی یقین جو اب تک مرے گمان میں تھا

use khabar hi nahin thi vo kis jahaan mein thaa

43 views

غزل · Ghazal

یوں تو احباب کو سب اچھا نظر آئے گا کوئی مفلس کوئی درماندہ نظر آئے گا پھر تمہیں میری اذیت کی سمجھ آئے گی جب کوئی خواب تمہیں آدھا نظر آئے گا چوک سے سیدھی گلی گھر کی طرف جاتی ہے موڑ مڑتے ہی وہ دروازہ نظر آئے گا تم مری آنکھ سے دنیا کو اگر دیکھو گے پھر محبت میں بھی خمیازہ نظر آئے گا چاندنی رات میں کچھ پریاں وہاں آتی ہیں دیکھنے کے لیے شہزادہ نظر آئے گا دیکھتے رہنا کہ اب میں نے سفر کرنا ہے دیکھنے والوں کو اک سایہ نظر آئے گا اپنی آنکھوں کو چھلکنے نہیں دینا آربؔ ایک درویش تمہیں پیاسا نظر آئے گا

yuun to ahbaab ko sab achchhaa nazar aaegaa

43 views

غزل · Ghazal

تمہارے ہی اشاروں پر چلیں گے کہو تو ہم ستاروں پر چلیں گے خدا کے نام پر میں سچ کہوں تو جو آرے دنیا داروں پر چلیں گے کبھی سوچا نہیں تھا ہم نے ایسا وبا کے دن بہاروں پر چلیں گے اگر تم ساتھ چل پاؤ تو آؤ مگر دریا کے دھاروں پر چلیں گے رکو تو سرخ وادی میں رکیں ہم چلو تو لالہ زاروں پر چلیں گے مگر ہم دوست ہوتے تھے نہ پہلے تو کیا یہ تیر ساروں پر چلیں گے یہاں الفاظ کی وقعت نہیں ہے زمانے اب اشاروں پر چلیں گے بھنور میں ہم تھے جن کے ساتھ آربؔ وہ کہتے تھے کناروں پر چلیں گے

tumhaare hi ishaaron par chaleinge

43 views

غزل · Ghazal

جنوں کے شوق میں یوں محو عاشقی نہ رہے کہ میرے بس میں یہ میری ہی زندگی نہ رہے لہو بھی اپنی رگوں کا چراغ میں ڈالو ہوا جہاں بھی چلے گی یوں سر پھری نہ رہے کمال فن میں نہ اتنا بھی دے مرے مالک کہ میرے عشق کے لہجے میں عاجزی نہ رہے یہ سوچ کر ہی تو میں جلد لوٹ آیا ہوں تو انتظار کرے اور جاگتی نہ رہے

junun ke shauq mein yuun mahv-e-aashiqi na rahe

43 views

Similar Poets