
Aasi Kashmiri
Aasi Kashmiri
Aasi Kashmiri
Ghazalغزل
رات کی تیرگی سجائیں گے آنسوؤں کے دیے جلائیں گے دل میں دیوار اک اٹھائیں گے درد تیرا الگ بسائیں گے آپ ظلموں کی انتہا کر لیں ہم ابھی صبر آزمائیں گے زندگی کے اداس لمحوں میں اور کتنے عذاب آئیں گے کاٹنا ہیں جڑیں قدامت کی پودے اب کچھ نئے لگائیں گے کوئی سیلاب آنے تک آسیؔ ہم ندی پار کر ہی جائیں گے
raat ki tirgi sajaaeinge
41 views
چمک کیسی رخ انوار میں ہے زمانہ سارا ہی اسرار میں ہے لگائیں اپنے فن پاروں کی قیمت کہ اب ہر چیز ہی بازار میں ہے کئی آنکھیں گڑھی جاتی ہیں مجھ میں کوئی روزن در و دیوار میں ہے رہا ہوں منتظر جس کا ازل سے وہی چہرہ مرے افکار میں ہے نہیں پہلا سا اب رنگ بہاراں کہ ویرانی گل و گلزار میں ہے حدیث دل بیاں کیسے ہو آصیؔ مجھے مشکل بہت اظہار میں ہے
chamak kaisi rukh-r-anvaar mein hai
41 views
شکست عظمت پندار لے کے آئے ہیں ہم اپنی روح سر دار لے کے آئے ہیں بھروسا ٹوٹتا جاتا ہے ناخداؤں کا سفینے کے لیے پتوار لے کے آئے ہیں ہم اس کے بعد تمہیں میٹھی نیند بھی دیں گے ابھی تو دیدۂ بے دار لے کے آئے ہیں سفر میں سائے کی شاید کہیں ضرورت ہو ہم اپنے کاندھے پہ دیوار لے کے آئے ہیں وہ دوستی تو نہیں دوستوں کی فطرت ہے مرے لیے جو مرے یار لے کے آئے ہیں چھری بغل میں دبائے ہوئے ہیں وہ آصیؔ جو اپنے ہاتھ میں کچھ ہار لے کے آئے ہیں
shikast azmat-e-pindaar le ke aae hain
41 views
دشمن کے ارادوں کی خبر ہے کہ نہیں ہے حالات پہ کچھ تیری نظر ہے کہ نہیں ہے دیکھو تو شب تار کے مارے ہوئے لوگو جو شام ہے پابند سحر ہے کہ نہیں ہے جس سمت تمہیں لے کے چلی اندھی عقیدت اس سمت کوئی راہ گزر ہے کہ نہیں کی اور اندھیرے نے مری تیز بصارت ممنون مناظر کی نظر ہے کہ نہیں ہے یہ دیکھ لے تو خواہش دستار سے پہلے آصیؔ ترے کاندھے پہ بھی سر ہے کہ نہیں ہے
dushman ke iraadon ki khabar hai ki nahin hai
41 views





