SHAWORDS
Abdul Rauf Shauq

Abdul Rauf Shauq

Abdul Rauf Shauq

Abdul Rauf Shauq

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

apne siine se ham ko lagaati hai maan

اپنے سینے سے ہم کو لگاتی ہے ماں بھوکی رہ کر بھی ہم کو کھلاتی ہے ماں اپنے درد و الم سب چھپاتی ہے ماں خوش رہیں سب سدا مسکراتی ہے ماں سب کے زخموں پہ مرہم لگاتی ہے ماں غم ہوں دل میں مگر مسکراتی ہے ماں کوئی موسم ہو سب سے بچاتی ہے ماں اپنے آنچل میں ہم کو چھپاتی ہے ماں چلتی پھرتی وہ جنت کی تصویر ہے حق کی راہوں پہ ہم کو چلاتی ہے ماں ہے طلب گار جنت کا گر شوقؔ تو کر لے خدمت یہ جنت دلاتی ہے ماں

غزل · Ghazal

kaun hai un kaa madad-gaar zaraa dekho to

کون ہے ان کا مددگار ذرا دیکھو تو مفلسوں سے ہے کسے پیار ذرا دیکھو تو دشمن جاں نے مرے شب کے اندھیروں میں کہیں کیوں لگا رکھا ہے دربار ذرا دیکھو تو ہیں میسر نہ دوائیں نہ غذائیں ان کو مر نہ جائیں کہیں بیمار ذرا دیکھو تو ناؤ کاغذ کی ہے سیلاب بھی آیا ہے بہت ایسے ہوتی ہے ندی پار ذرا دیکھو تو چل رہے ہیں جو لگاتار مگر منزل سے دور ہیں کتنے وہ لاچار ذرا دیکھو تو سب کو ہوتی ہے گلوں سے ہی محبت لیکن راس آتے ہیں انہیں خار ذرا دیکھو تو شوقؔ کرتا ہے جو دعویٰ وہ وفاداری کا واقعی ہے وہ وفادار ذرا دیکھو تو

غزل · Ghazal

zamaana jis ko miyaan rahnumaa samajhtaa hai

زمانہ جس کو میاں رہنما سمجھتا ہے وہ اپنے آپ کو شاید خدا سمجھتا ہے کہ جس نے دیکھی نہیں روشنی کبھی یارو وہ جگنوؤں کی چمک کو ضیا سمجھتا ہے نظام کیسے سمجھ پائے گا وہ قدرت کا جو زندگی کو فقط حادثہ سمجھتا ہے میں اس کو شوقؔ سخنور کہوں تو کیسے کہوں ردیف کو جو یہاں قافیہ سمجھتا ہے

غزل · Ghazal

dil kahin rahtaa hai aur zehn kahin rahtaa hai

دل کہیں رہتا ہے اور ذہن کہیں رہتا ہے وقت کا پیار میں احساس نہیں رہتا ہے چاند سے چہرے پہ مغرور تو اتنا کیوں ہے یہ بتا مجھ کو سدا کون حسیں رہتا ہے آسماں چاند ستاروں پہ نہ اترا اتنا صحن میں میرے بھی اک ماہ جبیں رہتا ہے دیوتا کوئی نہیں دل کے شوالے میں مرے کوئی ہمدرد کہاں اس میں مکیں رہتا ہے ساتھ رہتا ہے وہی جو بھی یہاں اپنا ہے دور آنکھوں سے ہو پر دل میں کہیں رہتا ہے

Similar Poets