SHAWORDS
Abhishek Jain

Abhishek Jain

Abhishek Jain

Abhishek Jain

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

tumhein jo kah na paayaa hai ghazal mein main sunaataa huun

تمہیں جو کہہ نہ پایا ہے غزل میں میں سناتا ہوں جہاں بھر سے چھپاتا ہوں وہی تم کو بتاتا ہوں محبت ہے مجھے کتنی تمہیں کیسے بتاؤں میں تمہیں کو یاد کرتا ہوں سبھی کو بھول جاتا ہوں جسے میراؔ نے گایا ہے وہی اب یاد آتا ہے اسی کو ہی تو محفل میں سبھی کو میں سناتا ہوں چرائے تھے کبھی میں نے جو پیسے جیب سے جن کے انہیں کے واسطے ہی میں یہاں پیسہ کماتا ہوں

غزل · Ghazal

bigaDti baat hamein hi banaani paDti hai

بگڑتی بات ہمیں ہی بنانی پڑتی ہے اسی لئے تو حقیقت چھپانی پڑتی ہے میاں یہ عشق ہے آساں نہیں سمجھنا اسے کہ اس میں جاں کی بھی بازی لگانی پڑتی ہے کوئی بھٹک نہ سکے مارا مارا دنیا میں وفا کی راہ ہمیں ہی دکھانی پڑتی ہے ہنر کی قدر کہاں کرتا ہے جہاں اب تو یہاں پہ اپنی ہی قیمت گھٹانی پڑتی ہے محبتوں کا نبھانا کبھی نہ کم جانو کہ اپنی داؤ پہ عزت لگانی پڑتی ہے

غزل · Ghazal

hamaaraa dil dukhaayaa hai kisi ne

ہمارا دل دکھایا ہے کسی نے ہمیں کتنا ستایا ہے کسی نے نہیں کوئی وہاں موجود اپنا جہاں ہم کو بلایا ہے کسی نے ہماری بات سن کر رو پڑے وہ کوئی نغمہ سنایا ہے کسی نے کہاں سے آ گیا سیلاب اتنا تمہیں جی بھر رلایا ہے کسی نے غریبوں کو ستایا اور لوٹا بہت پیسہ کمایا ہے کسی نے

Similar Poets