SHAWORDS
Abid Kazmi

Abid Kazmi

Abid Kazmi

Abid Kazmi

poet
5Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

تھا مختصر وجود جسیم و جری نہ تھی کرنوں سے آفتاب کی شبنم ڈری نہ تھی آتے تھے اس زبان پے بس لفظ با وقار وو معتبر زبان تھی میٹھی چھری نہ تھی ارباب فکر و فن بھی تعصب کی زد پے ہیں دنیا بری تو تھی مگر اتنی بری نہ تھی عابدؔ کو بعد مرگ بھی رکھیں گے یاد سب جو زندگی گزاری وو بازی گری نہ تھی

thaa mukhtasar vajud jasim-o-jari na thi

41 views

غزل · Ghazal

نہ ہو حیات کا حاصل تو بندگی کیا ہے جو بے نیاز ہو سجدوں سے زندگی کیا ہے سدا بہار چمن میں بھی گر نشیمن ہو ترے بغیر جو گزرے وہ زندگی کیا ہے خدا کو مان کے خود کو خدا سمجھتا ہے انا پرستی سراسر ہے بندگی کیا ہے بس ہم کمال سمجھتے ہے جیتے رہنے کو یہ کربلا نے بتایا کہ زندگی کیا ہے وہ جو فقیر صفت خود کو کہتا پھرتا ہے قبا حریر کی پہنے ہے سادگی کیا ہے

na ho hayaat kaa haasil to bandagi kyaa hai

41 views

غزل · Ghazal

مقام اپنا دنیا میں ذیشان رکھ جو نظروں سے تولے وو میزان رکھ محب تو خدا کا ہے خالص غلط حبیب خدا پے بھی ایمان رکھ نا امیدی فقط کفر و الحاد ہے اگر تو ہے مومن تو ایقان رکھ تخیل بھی خود کا تغزل میں ہو بغل میں کسی کا نہ دیوان رکھ خدا کوئی ڈھونڈے تو ملتا بھی ہے تجسس تو اپنا پریشان رکھ

maqaam apnaa duniyaa mein zishaan rakh

41 views

غزل · Ghazal

التجا ہے عجز و عسرت کن فکانی اور ہے گفتگوئے بے ثمر معجز بیانی اور ہے قریۂ مومن پہ حملہ کر تو پہلے سوچ لے یہ علاقہ مختلف یہ راجدھانی اور ہے ہر عدالت لکھ چکی ہے فیصلہ تو کیا ہوا فیصلہ باقی ابھی اک آسمانی اور ہے کچھ نہ کہہ کر بھی صداقت باپ کی منوا گئے اصغر بے شیر تیری بے زبانی اور ہے ایک مصرع کہہ کے عابدؔ خود کو نہ شاعر سمجھ شستہ غزلیں ہیں کجا اور لن ترانی اور ہے

iltijaa hai ijz-o-usrat kun-fakaani aur hai

41 views

غزل · Ghazal

جنہیں تھا فخر نواب و نجیب ہوتے ہیں اب ان کے گھر میں تماشے عجیب ہوتے ہیں یزید وقت کو جو برملا ہی ٹوک سکے رقم وہ نام ہی زیر صلیب ہوتے ہیں وہ جن کو تو نے بڑا دل دیا ہے میرے خدا تو کیوں یہ ہوتا ہے اکثر غریب ہوتے ہیں جو لوگ مذہب و مسلک کی حد سے اوپر ہیں ہمارے دل کے وہ یکسر قریب ہوتے ہیں دعاؤں میں جنہیں ماں باپ یاد ہی نہ رکھیں امیر وقت ہوں لیکن غریب ہوتے ہیں

jinhein thaa fakhr navaab-o-najib hote hain

41 views

Similar Poets