Abrar Mojeeb
پیاس میری ہے آب اس کا ہے ریت اس کی سراب اس کا ہے رات اور نیند ہے مری خاطر خواب کا احتساب اس کا ہے ہے زمیں میری اور لہو میرا میری آنکھوں میں خواب اس کا ہے وہ کبھی دھوپ ہے کبھی سایا آنکھ میری حجاب اس کا ہے نیند میری ہے اس کی آنکھوں میں میری آنکھوں میں خواب اس کا ہے سب سوالات چیخ کی صورت چپ ہی رہنا جواب اس کا ہے شعر سارے مجیبؔ میرے ہیں ہاں فقط انتخاب اس کا ہے
pyaas meri hai aab us kaa hai
41 views