SHAWORDS
Abrar Nghmi

Abrar Nghmi

Abrar Nghmi

Abrar Nghmi

poet
11Ghazal

Ghazalغزل

See all 11
غزل · Ghazal

سوز غم سے جل رہا ہوں دیکھتا کوئی نہیں کیا بتوں کا شہر ہے غم آشنا کوئی نہیں کس کے آگے سر جھکاؤں دیوتا کوئی نہیں پتھروں کے شہر میں میرا خدا کوئی نہیں ظلم و استبداد کا اک سلسلہ ہے اس کے ساتھ یہ سمجھتا ہے وہ شاید کہ خدا کوئی نہیں تیرے در سے اٹھ کے جائیں تو کدھر جائیں بتا جس طرف بھی دیکھتے ہیں راستہ کوئی نہیں دوریاں ہوتیں دلوں میں تو مٹا لیتے انہیں کس لئے بڑھ کر ملیں کہ فاصلہ کوئی نہیں حسن ہے مغرور پر اپنی انا کو کیا ہوا کس کو اتنا وقت ہے یہ سوچتا کوئی نہیں زخم ہائے دل دکھا کر کیا ملا نغمیؔ اسے جس نظر میں قیمت جنس وفا کوئی نہیں

soz-e-gham se jal rahaa huun dekhtaa koi nahin

41 views

غزل · Ghazal

زندگی خوگر صدمات کہاں تھی پہلے اتنی مجبورئ حالات کہاں تھی پہلے میری مشتاق نگاہی کا کرشمہ ہے یہ آپ کے حسن میں یہ بات کہاں تھی پہلے یہ تو نیرنگ طرازی مرے احساس کی ہے فصل گل بادل و برسات کہاں تھی پہلے صدقۂ اہل جنوں ہے یہ بہار گلشن بوئے گل مظہر جذبات کہاں تھی پہلے آپ کے عشق نے معروف کیا ہے مجھ کو اتنی مشہور مری ذات کہاں تھی پہلے مے کشی لائی ہے مجھ کو در مے خانہ تک ورنہ ساقی سے ملاقات کہاں تھی پہلے پھر دیا رنج بتوں نے تمہیں شاید نغمیؔ لب پہ دن رات مناجات کہاں تھی پہلے

zindagi khugar-e-sadmaat kahaan thi pahle

41 views

غزل · Ghazal

خیال اور فکر کو بلندی نظر کو بالیدگی ملے گی قدم تو دنیائے عشق میں رکھ تجھے نئی زندگی ملے گی جنوں کو اپنے خرد بنا کر جو زندگی کو سنوار لے گا یہاں اسی صاحب جنوں کو خرد کی پیغمبری ملے گی یہ چار دن کی مسرتوں کا فریب بھی کتنا دیر پا ہے امید ہے لمحہ لمحہ دل کو حلاوت زندگی ملے گی کسے گماں تھا کہ دور ایسا بھی ہم پہ گزرے گا زندگی میں نہ عشرت خواجگی ملے گی نہ لذت بندگی ملے گی رہے ہیں مدت سے ہم سفر ہم ہے پھر بھی بیگانگی کا عالم کسے خبر تھی کہ ہر تمنا بہ صورت اجنبی ملے گی جدید تہذیب کی روش پر جواں رہے گامزن تو اک دن ہوس کے حلقے میں نیم عریاں بہیمیت ناچتی ملے گی بدلتے حالات کی نمائش ہمیں یہ پیغام دے رہی ہے انہی اندھیروں سے بزم گیتی کو ایک دن روشنی ملے گی یہ دنیا نغمیؔ ہے آتی جاتی نہیں ہے یہ عمر جاودانی سجے گی جب بھی تمہاری محفل ہماری اس میں کمی ملے گی

khayaal aur fikr ko bulandi nazar ko baalidgi milegi

41 views

غزل · Ghazal

محبتوں کے چمن کی بہار لے کے چلیں چلیں تو قافلۂ مشک بار لے کے چلیں پیام امن خلوص اور پیار لے کے چلیں وفا کا جذبۂ بے اختیار لے کے چلیں قدم سے پہلے کریں حوصلے کا اندازہ بلند عزم قوی اعتبار لے کے چلیں غموں سے ماری ہوئی کم نصیب دنیا کو نئے سے خواب نئے لالہ زار لے کے چلیں جمال شوخ کا گر جاں فزا اشارہ ہو تو چشم شوق و دل بے قرار لے کے چلیں شناخت اپنی نہ کھوئیں جہاں بھی جائیں ہم دل و دماغ میں اپنا دیار لے کے چلیں بڑھائیں دولت اعمال نیک نغمیؔ کہ نہ حشر میں نگۂ شرمسار لے کے چلیں

mohabbaton ke chaman ki bahaar le ke chalein

41 views

غزل · Ghazal

کس سے کیا مانگوں جہاں میں کوئی کیا دے گا مجھے جو بھی دے گا کم زیادہ وہ خدا دے گا مجھے قتل کرکے جو تمناؤں کا میری شاد ہے اس سے کیا امید رکھوں خوں بہا دے گا مجھے وہ مسیحا جس کے دامن پر لہو کے داغ ہیں زہر قاتل صورت آب بقا دے گا مجھے لمحۂ ترک تعلق یہ کبھی سوچا نہ تھا زندگی بھر تنہا رہنے کی سزا دے گا مجھے دیکھتا ہے آسماں تپتا ہوا پربت کہ اب سبز خلعت پانی برسا کر خدا دے گا مجھے جھریوں اور سلوٹوں پر برہمی میری عبث جو مرا چہرہ ہے وہ ہی آئنہ دے گا مجھے کام آنکھوں سے زباں کا لینا ہے نغمیؔ وہاں وہ قلم کرکے زباں حرف و نوا دے گا مجھے

kis se kyaa maangun jahaan mein koi kyaa degaa mujhe

41 views

غزل · Ghazal

زر کی طاقت سے کیا نہیں ہوتا صرف بندہ خدا نہیں ہوتا لاکھ دیواریں آپ اٹھا دیجے خون خوں سے جدا نہیں ہوتا سر بہ سجدہ قدم قدم لیکن حق یہ ہے حق ادا نہیں ہوتا گمرہی میں بھٹکتی رہتی جبیں گر ترا نقش پا نہیں ہوتا جنبش لب سے کچھ نہیں حاصل جنبش پا سے کیا نہیں ہوتا ساز دل چور چور ہو کر بھی ہے صفت بے صدا نہیں ہوتا واقف رمز بندگی نغمیؔ زاہد پارسا نہیں ہوتا

zar ki taaqat se kyaa nahin hotaa

41 views

Similar Poets