Ahmad Muneer
Ahmad Muneer
Ahmad Muneer
Ghazalغزل
رکتی نہیں ہے گردش دوراں کہا نہ تھا اٹھا کریں گے نت نئے طوفاں کہا نہ تھا بڑھتا رہے گا حوصلۂ جبر و اختیار تڑپا کریں گے ظلم سے انساں کہا نہ تھا ہر روز ہوں گے قتل کے ساماں نئے نئے ہر شام ہوگی شام غریباں کہا نہ تھا جاری رہا جو سلسلۂ ضبط آرزو لو دے اٹھے گی سوزش پنہاں کہا نہ تھا تذلیل اعتبار و یقیں ہوں گے حرف و صوت لٹتی رہے گی دولت ایماں کہا نہ تھا دنیا سے منصفی کی توقع فضول ہے بیٹھے رہوگے حشر بداماں کہا نہ تھا
rukti nahin hai gardish-e-dauraan kahaa na thaa
40 views
یہ بھی اصرار کوئی روزن در باز نہ ہو سانس لیتے رہو پر سانس کی آواز نہ ہو یک بیک عالم اظہار میں سناٹے کی گونج آنے والے کسی طوفان کی غماز نہ ہو شعر و فن آذر حاضر کے تراشیدہ صنم تہمت لوح و قلم توسن پرواز نہ ہو پھر تری یاد سے روشن ہوا کاشانۂ دل وسعت کون و مکاں جلوہ گہہ ناز نہ ہو وقت کے جبر سے کب کار جنوں خیز رکا کوشش سنگ زنی نقطۂ آغاز نہ ہو
ye bhi israar koi rauzan-e-dar baaz na ho
40 views





