SHAWORDS
Ahmad Sidiqi

Ahmad Sidiqi

Ahmad Sidiqi

Ahmad Sidiqi

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

اس جیسا یہاں کوئی بھی فن کار نہیں ہے قاتل ہے مگر ہاتھ میں تلوار نہیں ہے اٹھوں گا مگر صبح تو ہونے دے مؤذن سونے کے لئے نیند بھی درکار نہیں ہے یوں ہے کہ فقط دیکھ کے ہوتی ہے تسلی معمولی کوئی نقش یا دیوار نہیں ہے درد دل مجروح کوئی سمجھے تو کیسے اس شہر میں مجھ سا کوئی بیمار نہیں ہے ہاتھوں میں لئے ہاتھ گزرتے رہے ہم دو پھر جا کے ہوا علم مجھے پیار نہیں ہے تصویر تری آنکھ ملاتی رہی دن بھر پر ہاتھ ملانے کو یہ تیار نہیں ہے

us jaisaa yahaan koi bhi fankaar nahin hai

40 views

غزل · Ghazal

رات گزری ہے در بدر ہو کر زندگی تجھ سے بے خبر ہو کر معاف کرنا مرے گناہوں کو خلد جانا ہے بے خطر ہو کر شرط اول ہے خانۂ دل کا پاؤں رکھنا ہے معتبر ہو کر تجھ سے ملنے کی ایک حسرت ہے کب گزرنا ہے میرے گھر ہو کر ان سے چلنے کی ضد کرو احمدؔ نقش چوموں گا رہ گزر ہو کر

raat guzri hai dar-ba-dar ho kar

40 views

غزل · Ghazal

ادھر دیکھتے ہیں ادھر دیکھتے ہیں ہمیشہ تری رہ گزر دیکھتے ہیں سفر ہی نہیں ختم ہوتا ہمارا مصیبت میں ہم اپنا گھر دیکھتے ہیں اگرچہ ہمارا نتیجہ نہ نکلا مگر فیل ہونے کا ڈر دیکھتے ہیں برستا رہا رات بھر گھر میں پانی خدا تیری رحمت کا در دیکھتے ہیں ہنسی مجھ کو آتی ہے تیری ہنسی پر اخوت کو زیر و زبر دیکھتے ہیں تمہاری محبت جو حاصل ہوئی ہے دعاؤں کا اس میں اثر دیکھتے ہیں سمندر کی لہریں سناتی ہیں احمدؔ تہہ آب لعل و گہر دیکھتے ہیں

idhar dekhte hain udhar dekhte hain

40 views

Similar Poets