Ahmad Yar Jamali
Ahmad Yar Jamali
Ahmad Yar Jamali
Ghazalغزل
دل جلا کر گیا تو گیا اب کہاں اب نہیں لگ رہا دل مرا اس جہاں بن ترے اب سکوں آئے گا کب مجھے اب ترا غم مجھے لے چلا ہے کہاں دل لگا کر بتا مل گیا اب سکوں کب رہا باوفا رہ گیا بس گماں کب سدا رہ سکا وہ مرا دل ربا کر گیا وہ مرا اک نیا سا زیاں بجھ رہا ہے دیا اے مرے ہم نوا سن صدا اب مری آئے گا کب یہاں ساتھ تیرے جمالیؔ سلامت رہیں میری یہ عاجزی میرا نام و نشاں
dil jalaa kar gayaa to gayaa ab kahaan
40 views
جب مجھے کوئی دعا دے مسکرانے کے لیے میں سمجھتا ہوں دوا ہے غم بھلانے کے لیے غم نہ کھا دل ناتواں مشکل مصائب دیکھ کر ہیں حوادث عاشقوں کو آزمانے کے لیے اک تبسم بھی ترا کافی ہے جاں محشر تلک ہم فقیروں کی بقا بگڑی بنانے کے لیے جو پرو کر دے رہا ہوں موتیوں سے شاعری مستعد اتنا نہیں سب کچھ سنانے کے لیے اک تماشا سا سمجھ کر وہ کہیں چلتے بنے رقص کرتے آئے ہم جن کو لبھانے کے لیے اس محبت کے چمن میں اک نشیمن کی ہے چاہ گر جمالیؔ کو اجازت ہو بنانے کے لیے
jab mujhe koi duaa de muskuraane ke liye
40 views
دیا ہم وفا کا جلا کر چلیں گے جہاں اک نیا ہم بسا کر چلیں گے برے بھی نہیں کچھ خطا بھی نہیں ہے دلوں میں سبھی کے سما کر چلیں گے جہاں پر ہمیں جو جدا کر رہے ہیں وہاں ہم سبھی کا بھلا کر چلیں گے خطا پر مری کیوں نظر ہے سبھی کی یہیں پر سزا ہم ادا کر چلیں گے دعا ہم کریں گے سلامت رہیں سب وفا کی ادا ہم نبھا کر چلیں گے
diyaa ham vafaa kaa jalaa kar chaleinge
40 views





