Ahmed Nisar
Ahmed Nisar
Ahmed Nisar
Ghazalغزل
زندگی کی راہ میں تنہائیاں رکھ دے گا وہ اپنی یادوں کی فقط پرچھائیاں رکھ دے گا وہ آخری دم تک جو گونجے گی خیالوں میں ترے درد کی کچھ اس طرح شہنائیاں رکھ دے گا وہ اس کے لہجے میں انا اور تلخیاں گفتار میں کڑوی باتوں میں مگر سچائیاں رکھ دے گا وہ اس کو آتا ہے مزاجوں کو بدلنے کا ہنر فطرت بد میں کئی اچھائیاں رکھ دے گا وہ مفلسی فاقہ کشی دشواریوں کا سامنا آزمائش کو یہ سب کٹھنائیاں رکھ دے گا وہ اپنے تیور اور انداز بیاں سے اے نثارؔ سادے لفظوں میں بھی کچھ گہرائیاں رکھ دے گا وہ
zindagi ki raah mein tanhaaiyaan rakh degaa vo
41 views
دلی چنگاریوں سے جب کوئی شعلہ جواں ہوگا خموشی چیخ اٹھے گی اور انساں بے زباں ہوگا کبھی تم بھی تو دیوار انا کو توڑ کر دیکھو محبت کے سوا کچھ بھی نہ اپنے درمیاں ہوگا مزاج وقت میں یکسانیت دیکھی کبھی تم نے خفا ہے آج جس پر کل اسی پر مہرباں ہوگا کوئی ہوگا مفاد اس کا یقیناً تم سے وابستہ امیر شہر کیا یوں ہی کسی پر مہرباں ہوگا ہمارے قافلے کی گر یہی حالت رہی تو کل نہ گرد کارواں ہوگی نہ شور کارواں ہوگا نثارؔ اپنے سخن میں تجربہ ہے زندگانی کا ہمارے درد کا احساس لہجے سے بیاں ہوگا
dili chingaariyon se jab koi shoala javaan hogaa
41 views
کہاں کہاں نہ گئی مہربان کی خوشبو زمانے بھر میں ہے اردو زبان کی خوشبو بدن سے جس گھڑی نکلے گی جان کی خوشبو ملے گی خاک میں تب آن بان کی خوشبو قدم بہکتے ہیں جذبات کے اندھیروں میں تو کھینچ لاتی ہے مجھ کو مکان کی خوشبو جو حق کے واسطے دینا پڑے زمانے میں عجیب ہوتی ہے اس امتحان کی خوشبو یہاں پہ پیار ہے یکجہتی بھائی چارہ ہے بڑی ہی خوب ہے ہندوستان کی خوشبو جوان ہوں گے جو سازش کی گود میں فتنے کہاں سے آئے گی امن و امان کی خوشبو وفا خلوص دیانت حیا صداقت پیار نثارؔ ہم بھی لٹاتے ہیں شان کی خوشبو
kahaan kahaan na gai mehrbaan ki khushbu
41 views
فکر کے شعلوں میں چلتی زندگی تب نکھرتی ہے ہماری زندگی ہم نے دیکھا حادثوں کی بھیڑ میں موت کے منہ سے نکلتی زندگی جب یہ کرتی ہے تمہارا انتظار تب نہیں کاٹے سے کٹتی زندگی گود سے ہے گور تک بے چینیاں المیہ ہے بیٹیوں کی زندگی سینچا جائے گر مشقت سے اسے پھول کی صورت مہکتی زندگی پھول پتھر آگ اور شبنم نثارؔ روپ ہے کتنے بدلتی زندگی
fikr ke shoalon mein chalti zindagi
40 views





