SHAWORDS
A

Ahsan Ahmad Ashk

Ahsan Ahmad Ashk

Ahsan Ahmad Ashk

poet
6Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

میں تھا اک شمع سوزاں رات بھر اٹھا دھواں مجھ سے سنی دنیا نے سو سو طرح دل کی داستاں مجھ سے ڈبو دی آبروئے سوز پنہاں تو نے آنکھوں کی شکایت کر رہے ہیں قطرہ ہائے رائیگاں مجھ سے رفیق کاروان نگہت گل ہے مری وحشت نہ آگے بڑھ سکے گی تو نگاہ باغباں مجھ سے مجھے نیند آ گئی تھی راہ کی ٹھنڈی ہواؤں میں میں اک واماندہ ہوں پوچھو حدیث کارواں مجھ سے مرے دل کی تمنا طرۂ دستار گلچیں ہو اور اس پر یہ قیامت داد مانگے باغباں مجھ سے سراپا ماتم نظارہ ہے آنکھوں کی مایوسی کہ پردہ اٹھ چکا ہے اور جلوے ہیں نہاں مجھ سے

main thaa ik sham-e-sozaan raat bhar uTThaa dhuaan mujh se

40 views

غزل · Ghazal

میں تھا اک شمع سوزاں رات بھر اٹھا دھواں مجھ سے سنی دنیا نے سو سو طرح دل کی داستاں مجھ سے مجھے نیند آ گئی تھی راہ کی ٹھنڈی ہواؤں میں میں اک واماندہ ہوں پوچھو حدیث کارواں مجھ سے مرے دل کی تمنا طرۂ دستار گلچیں ہو اور اس پر یہ قیامت داد مانگے باغباں مجھ سے سراپا ماتم نظارہ ہے آنکھوں کی مایوسی کہ پردہ اٹھ چکا ہے اور جلوے ہیں نہاں مجھ سے میں چپ ہوں اشکؔ لیکن باوجود ضبط بیتابی وہ آنکھیں کر رہی ہیں پرسش جرم فغاں مجھ سے

main thaa ik sham-e-sozaan raat bhar uThThaa dhuaan mujh se

40 views

غزل · Ghazal

ردا کوئی دل ربا نہیں ہے نگہ کوئی دل نشیں نہیں ہے طلسم ذوق نظر ہیں جلوے وگرنہ کوئی حسیں نہیں ہے ہمارے مقصد کی گمرہی سے قدم قدم پر بنے ہیں کعبے یہاں جھکی ہے وہاں جھکے گی کچھ کچھ اعتبار جبیں نہیں ہے ازل سے یہ رند لاابالی گدائے میخانۂ نظر ہے قسم تری کافر انکھڑیوں کی شراب ایسی کہیں نہیں ہے ہم اپنا دکھڑا سنا رہے ہیں وہ بیٹھے سن بھی رہے ہیں لیکن کچھ اس طرح مسکرا رہے ہیں کہ جیسے ان کو یقیں نہیں ہے قسم ہے ان سرخ آنسوؤں کی کہ جن کی لڑیاں کبھی نہ ٹوٹیں کہ اب ان آنکھوں میں کوئی قطرہ متاع اشکؔ خریں نہیں ہے

ridaa koi dilrubaa nahin hai nigah koi dil-nashin nahin hai

40 views

غزل · Ghazal

وہ تھی زلفیں تھیں اور شانہ تھا کتنا الجھا ہوا فسانہ تھا ان کا اٹھنا ہمیں اٹھانا تھا درد سر یوں ہی اک بہانہ تھا پاؤں میں آبلے نہ پڑ جاتے دو قدم پر غریب خانہ تھا کیف عہد شباب کیا کہنا ہر قدم پر شراب خانہ تھا کھو گئی تھی نگاہ جلووں میں سارا عالم نگار خانہ تھا تم نے اس کو بھی سن لیا ہوتا اشکؔ کا حال بھی فسانہ تھا

vo thi zulfein thiin aur shaana thaa

40 views

غزل · Ghazal

نگاہ باغباں کیا کہہ گئی گلہائے خنداں سے کہ اٹھا کاروان رنگ و بو صحن گلستاں سے مدد اے دیدۂ بینا مدد اے تاب نظارہ تجلی مسکراتی ہے نقاب روئے جاناں سے نسیم صبح کے جھونکوں سے کیا کھٹکا بھلا اس کو مری شمع تمنا وہ ہے جو لڑتی ہے طوفاں سے معاذ اللہ صحرا کی شب تاریک و طوفانی مسافر خود نہ جل جائے چراغ زیر داماں سے لرز اٹھتا ہوں بیداری میں یوں تخئیل عشرت پر کہ جیسے چونک اٹھتا ہو کوئی خواب پریشاں سے جنوں کی تربیت کر اشکؔ یہ ننگ محبت ہے کسی کا راز رسوا ہو ترے چاک گریباں سے

nigaah-e-baaghbaan kyaa kah gai gulhaa-e-khandaan se

40 views

غزل · Ghazal

انگ انگ جھلک اٹھتا ہے انگوں کے درپن کے بیچ مان سروور امڈے امڈے ہیں بھرپور بدن کے بیچ چاند انگڑائی پر انگڑائی لیتے ہیں جوبن کے بیچ مدھم مدھم دیپ جلے ہیں سوئے سوئے نین کے بیچ مکھڑے کے کئی روپ دودھیا چاندنی بھور سنہری دھوپ رات کی کلیاں چٹکی چٹکی سی بالوں کے بن کے بیچ متھرا کے پیڑوں سے کولہے چکنے چکنے سے گورے روپ نرت کے جاگے جاگے چھتیوں کی تھرکن کے بیچ جیسے ہیروں کا مینارہ چمکے گھور اندھیرے میں دیوالی کے دیپ جلے ہیں چولی اور دامن کے بیچ من میں بسا کر مورت اک ان دیکھی کامنی رادھا کی احمدؔ ہم تو کھو گئے برندابن کی کنج گلین کے بیچ

ang ang jhalak uThtaa hai angon ke darpan ke beach

40 views

Similar Poets