SHAWORDS
Ahsan Lakhnavi

Ahsan Lakhnavi

Ahsan Lakhnavi

Ahsan Lakhnavi

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

jo jo shuur-e-zehn pe aataa chalaa gayaa

جو جو شعور ذہن پہ آتا چلا گیا دل کلفتوں کے داغ مٹاتا چلا گیا لا کر بہار نو کے گل ندرت خیال صحرا کو میں چمن سا بناتا چلا گیا اللہ کا یہ فضل ہے مجھ پہ کہ بحر علم کوزے سے میرے دل میں سماتا چلا گیا الفاظ کے گہر سے غزل کی زمیں کو میں جیسے فلک نژاد بناتا چلا گیا تار نفس پہ چھیڑ کے اک نغمۂ حیات میں آگہی کے ساز پہ گاتا چلا گیا الفت کی راہ کر کے زمانے پہ آشکار احسنؔ میں خار راہ ہٹاتا چلا گیا

غزل · Ghazal

ilaaj-e-hasrat-e-dil-gir kar rahaa huun main

علاج حسرت دلگیر کر رہا ہوں میں مقدرات کی تعمیر کر رہا ہوں میں تصورات کی کرچیں سمیٹ کر ایک اک بریدہ خواب کی تفسیر کر رہا ہوں میں کہ گوندھ کر مہ تاباں کی ضو فشاں کرنیں علاج ظلمت بے پیر کر رہا ہوں میں جگا کے فہم کی لو ذہن کے دریچوں میں نئے نظام کو تحریر کر رہا ہوں میں یہ عزم ہے کہ بدل دوں میں بخت کا چہرہ بصد خلوص یہ تدبیر کر رہا ہوں میں حسین رات کرن چاند کی حنا کی مہک ملا کے اب تیری تصویر کر رہا ہوں میں

غزل · Ghazal

gir gai chilman agar tauba zarur

گر گئی چلمن اگر توبہ ضرور آپ کی قاتل نظر توبہ ضرور دیکھ کر ایسی تجلی نور کی کیسا شرمایا قمر توبہ ضرور اتنی وسعت میں سما سکتا نہیں آپ کا دل میرا گھر توبہ ضرور بس خلا ہی میں قلعہ تخلیق کا ریت کے دلدل میں گھر توبہ ضرور آپ کہ الفت میں صحرا میں پھروں خواب بھی دیکھیں اگر توبہ ضرور توڑ کر دل اب یہ کہنا آپ کا جو ہوا اب غم نہ کر توبہ ضرور بے پر پرواز اڑنا آپ کا جھوٹ سینہ تان کر توبہ ضرور چیل کا ہو گھونسلہ اور گوشت کا مفلسوں کے پاس زر توبہ ضرور ہر طرف فاقہ کشی ہے بھوک ہے ملک میں افراط زر توبہ ضرور

Similar Poets