SHAWORDS
A

Aisha Farheen

Aisha Farheen

Aisha Farheen

poet
5Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

حوصلہ بھی دیا ہر سفر میں سدا تلخ لہجہ رہا بس نظر میں سدا وقت جیسا بھی اچھا برا جو بھی تھا ساتھ اس نے دیا ہر سفر میں سدا ٹوٹ کر میں کبھی جو بکھرنے لگی تو سہارا دیا ہر ڈگر میں سدا ان کے چہرے سے ہم کچھ سمجھ نہ سکے غم چھپاتے رہے وہ جگر میں سدا مرتبہ باپ کا کیا لکھیں عائشہؔ دھوپ بھی چھاؤں ہے اس شجر میں سدا

hausla bhi diyaa har safar mein sadaa

40 views

غزل · Ghazal

بنا تیرے ادھوری ہے خوشی سارے زمانے کی وجہ کچھ بھی نہیں ہے زندگی میں مسکرانے کی سمجھتا ہی نہیں کوئی زباں مظلوم لوگوں کی ضرورت آ پڑی ہے اب قلم کاغذ اٹھانے کی لگائی تھی جو امیدیں مری ماں نے کبھی مجھ سے کروں گی میں یہی کوشش انہیں سب کو نبھانے کی بچے ہیں غم مقدر میں نہیں باقی خوشی کوئی کروں کوشش سبھی سے آنسوؤں کو میں چھپانے کی مکمل ہو نہیں سکتی کبھی بھی عائشہؔ اب تو خبر کوئی تو دی ہوتی مجھے یوں چھوڑ جانے کی

binaa tere adhuri hai khushi saare zamaane ki

40 views

غزل · Ghazal

ہر قدم دعاؤں میں میرے ساتھ چلتی ہے تب لکیر قسمت کی خود بخود بدلتی ہے خود بخود بڑھے گا قد ہاتھ میں ہنر ہو تو اک ہنر سے ہی سب کو کامیابی ملتی ہے جب سے کامیابی نے میرے ہیں قدم چومے کیا بتاؤں یہ دنیا کتنا مجھ سے جلتی ہے بات یہ زمانے کو کیوں سمجھ نہیں آتی ہو دعا جو ماں کی تو ہر بلا ہی ٹلتی ہے عائشہؔ نہیں ملتا اب سکوں بنا ماں کے آج بھی کمی ان کی مجھ کو بے جا کھلتی ہے

har qadam duaaon mein mere saath chalti hai

40 views

غزل · Ghazal

زندگی میں سدا وہ محبت رہے ماں کے قدموں تلے میری جنت رہے جس کے ہونے سے آباد ہے یہ جہاں یہ دعا ہے مری وہ سلامت رہے روٹھ جائے اگر ماں کسی بات پر پھر ادھوری مری ہر عبادت رہے اف بھی کہنا نہیں ماں کو رب نے کہا وہ اگر خوش رہے گھر میں برکت رہے ماں چلی جائے تو سب بکھر جائیں گے اے خدا پاس سب کے یہ دولت رہے دل دکھانا نہیں اپنے ماں باپ کا یاد یہ عائشہؔ کی نصیحت رہے

zindagi mein sadaa vo mohabbat rahe

40 views

غزل · Ghazal

مری آنکھوں کے ہر منظر کی ہر تصویر میں تم ہو مری گفتار میں تم ہو مری تقدیر میں تم ہو تمہیں چاہا تمہیں مانگا تمہیں دل میں بسایا ہے مرے اندر ہے جو آباد اس جاگیر میں تم ہو بہت مصروف رہتے ہو کبھی ملنے نہیں آتے نہ جانے کون سی الجھی ہوئی زنجیر میں تم ہو مرے خوابوں میں آتے ہو حقیقت میں نہیں آتے نہیں میرے مگر ہر خواب کی تعبیر میں تم ہو تمہارے واسطے میں نے کبھی لکھا نہیں کچھ بھی مگر جب پڑھ رہی ہوں تو مری تحریر میں تم ہو ہمیشہ مانگتی ہوں میں تمہیں اپنی دعاؤں میں خدا کا فیصلہ یہ ہے مری تقدیر میں تم ہو

miri aankhon ke har manzar ki har tasvir mein tum ho

40 views

Similar Poets