Akbar Husain Mohani Ibrat
دل ہے نہ نشان بے دلی کا کیا وقت پڑا ہے بے کسی کا دیکھا کئے راستہ کسی کا تھا شغل یہ اپنی زندگی کا پروائے کرم نہ شکوۂ غم اللہ رے دماغ بے دلی کا میں اور یہ بے نیازئ شوق احسان ہے جوش بے خودی کا مرنا مرنے کی آرزو میں حاصل ہے یہ اپنی زندگی کا آنسو بھر آئے دل بھر آیا گر نام بھی سن لیا خوشی کا آخر عبرتؔ نے جان دے دی کچھ پاس کیا نہ بے کسی کا
dil hai na nishaan be-dili kaa
40 views