SHAWORDS
A

Akhgar Panipati

Akhgar Panipati

Akhgar Panipati

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ابھر رہی ہے کرن صبح ضو فشاں کے لئے سنور رہی ہے فضا حسن گلستاں کے لئے مری فسردہ امیدوں کو کر دیا خنداں یہ التفات نظر اک شکستہ جاں کے لئے خدا کے در پہ تو سجدہ کناں ہے اک دنیا مری جبیں ہے فقط تیرے آستاں کے لئے ترے حضور میں آیا تو کھو گیا ایسا زبان کھل نہ سکی عرض داستاں کے لئے انہیں شکست محبت کا خوف کیا اخگرؔ کفن بدوش جو نکلے ہیں امتحاں کے لئے

ubhar rahi hai kiran subh-e-zu-fishaan ke liye

40 views

غزل · Ghazal

دل میں روحانی خیالوں کا سفر جاری رہا تیرگی میں بھی اجالوں کا سفر جاری رہا حادثوں نے حوصلوں کو بارہا روکا مگر پھر بھی تیرے کچھ جیالوں کا سفر جاری رہا ہم تھکن سے چور تھے کروٹ بدل کر سو گئے نیند میں لیکن خیالوں کا سفر جاری رہا وقت کے ہر دور سے لیتے رہے ہیں جو خراج ایسے بھی کچھ با کمالوں کا سفر جاری رہا بے حسی کے پتھروں کو توڑنے کے واسطے زندگی تیرے حوالوں کا سفر جاری رہا نیکیوں کے راستے محدود تھے مسدود تھے پھر بھی اخگرؔ خوش خصالوں کا سفر جاری رہا

dil mein ruhaani khayaalon kaa safar jaari rahaa

40 views

Similar Poets