Akhtar Warsi
Akhtar Warsi
Akhtar Warsi
Ghazalغزل
نسرین میں ہے رنگ نہ بو نسترن میں ہے اے فصل گل یہ کیسا تماشہ چمن میں ہے کس کے حصار میں ہوں مجھے کچھ خبر نہیں بس اتنا جانتا ہوں کہ خوشبو بدن میں ہے بے نور سی لگے ہے اجالوں کی کائنات سورج گہن میں ہے کہ مرا دل گہن میں ہے سوچو تو میرے پاس نہیں عشق کا ثبوت دیکھو اگر تو چاک مرے پیرہن میں ہے کھوٹے کھرے کی کون کرے گا یہاں تمیز بے خوف چل رہا ہے جو سکہ چلن میں ہے اخترؔ غزل کے نام سے دلی میں جو پلی وہ دل نواز شوخ حسینہ دکن میں ہے
nasrin mein hai rang na bu nastaran mein hai
40 views
نگاہ ناز ہم پر مہرباں ہے کہاں ہے گردش دوراں کہاں ہے مرا ہر ایک سجدہ رائیگاں ہے ترا دل ہے کہ سنگ آستاں ہے زمانہ جتنا جی چاہے ستا لے محبت نا سمجھ ہے بے زباں ہے ابھی منزل کے افسانے نہ چھیڑو ابھی رستے میں دل کا کارواں ہے ادھر وہ مائل لطف و کرم ہیں ادھر مشکل میں جان ناتواں ہے محبت راس کیا آئے گی اخترؔ یہ ظالم کب کسی پر مہرباں ہے
nigaah-e-naaz ham par mehrbaan hai
40 views





