SHAWORDS
Aman Chandpuri

Aman Chandpuri

Aman Chandpuri

Aman Chandpuri

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

کسی بھی شعر میں اچھا برا کیا بس اتنا دیکھیے کس نے کہا کیا ابھی انساں تو بن پائے نہیں ہو بنوگے آدمی سے دیوتا کیا ستاروں میں یہ کیسی کھلبلی ہے فلک پر آ گیا سورج نیا کیا کتابوں سے اسے فرصت نہیں تھی وہ پڑھتا آپ کا چہرہ بھلا کیا تمہاری ہی طرح ہو جاؤں یعنی بدل لوں میں بھی اپنا راستہ کیا ترقی کر رہا ہے ملک بے شک ترقی نے غریبوں کو دیا کیا امنؔ ہم تو فقیر عشق ٹھہرے فقیری میں خسارہ فائدہ کیا

kisi bhi sher mein achchhaa buraa kyaa

غزل · Ghazal

وصل کیا شے ہے اور فرقت کیا تم کو معلوم ہے محبت کیا میری آنکھوں نے تم کو دیکھ لیا اب ہے بینائی کی ضرورت کیا اب اسے گھر کی یاد آئی ہے ڈھ گئی عشق کی عمارت کیا وصل سے دور ہو گیا بھونرا پھول سے اڑ گئی ہے نکہت کیا کتنے بیزار ہو گئے ہو تم عشق میں ہو گئی تھی عجلت کیا کتنی رونق ہے بزم فرقت میں ہے امنؔ آپ کی صدارت کیا

vasl kyaa shai hai aur furqat kyaa

غزل · Ghazal

خود بھی صیاد امتحان میں ہے ایک ہی تیر اب کمان میں ہے دھوپ اب آ گئی منڈیروں پر صبح کا شور میرے کان میں ہے دن مرا ڈھل گیا تو غم کیسا دھوپ اب بھی بہت سی لان میں ہے اس کو مجھ پر یقیں نہیں ہوتا جانے وہ کون سے گمان میں ہے آسماں کی طرف ہے اس کی نظر جو بھی اب عمر کی ڈھلان میں ہیں جو مکیں تھا کبھی مرے دل کا آج کل غیر کے مکان میں ہے

khud bhi sayyaad imtihaan mein hai

غزل · Ghazal

دشت میں پیاسی بھٹک کر تشنگی مر جائے گی یہ ہوا تو زیست کی امید بھی مر جائے گی روک سکتے ہو تو روکو مذہبی تکرار کو خون یوں بہتا رہا تو یہ صدی مر جائے گی پھر اسی کوچے میں جانے کے لئے مچلا ہے دل پھر اسی کوچے میں جا کر بے خودی مر جائے گی بولنا بے حد ضروری ہے مگر یہ سوچ لو چیخ جب ہوگی عیاں تو خامشی مر جائے گی نفرتوں کی تیرگی پھیلی ہوئی ہے ہر طرف پیار کے دیپک جلیں تو تیرگی مر جائے گی رنج و غم سے رابطہ میرا نہ ٹوٹے اے خدا یوں ہوا تو میری پوری شاعری مر جائے گی دوستوں سے بے رخی اچھی نہیں ہوتی امنؔ دوریاں زندہ رہیں تو دوستی مر جائے گی

dasht mein pyaasi bhaTak kar tishnagi mar jaaegi

Similar Poets