SHAWORDS
Amina Amal Idrisi

Amina Amal Idrisi

Amina Amal Idrisi

Amina Amal Idrisi

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

baiThe hue hain raah mein tufaan liye hue

بیٹھے ہوئے ہیں راہ میں طوفاں لیے ہوئے ہم دل میں ایک شہر بیاباں لیے ہوئے ساقی بس ایک چشم عنایت کی بات ہے ساقی ازل سے بیٹھے ہیں پیماں لیے ہوئے کیوں آج لگ رہی ہوں میں خود کو بہت عجیب کیوں پھر رہی ہوں خاک کا ساماں لئے ہوئے چھوڑا ہے میں نے دامن یاران با وفا آنکھوں میں اشک دل کو پریشاں لیے ہوئے تو ہے کہ تیرا خوف املؔ کم نہیں ہوا میں ہوں یہاں پہ مشکلیں آساں لیے ہوئے

غزل · Ghazal

sahrish-e-gul ke isti'aare hain

سحرش گل کے استعارے ہیں ہر طرف یار کے نظارے ہیں پشت پر وار کر رہے ہیں وہ جو ہمیں جان سے بھی پیارے ہیں شکوۂ ہجر میں ہوں لب بستہ نگہ ناز میں اشارے ہیں جاں بہ لب آئے تو ہوا معلوم کوئے جاناں کو ہم پکارے ہیں غرق دریا ہوا ہے دل اپنا اور صحراؤں کے کنارے ہیں ایک تم ہی نہیں جہاں میں املؔ بے سہاروں کے سو سہارے ہیں

غزل · Ghazal

aadmi kaa kharaab ho jaanaa

آدمی کا خراب ہو جانا یعنی عزت مآب ہو جانا پھر سکوں دستیاب کرتا ہے درد کا بے حساب ہو جانا میں نے دیکھا ہے عشق میں اکثر خار کا بھی گلاب ہو جانا مانتا ہی نہیں ہے دل میرا تیرا ملنا عذاب ہو جانا تیری آنکھوں کو پڑھنا چاہوں میں میری خاطر کتاب ہو جانا قابل دید ہے مری خاطر یہ تمہارا سحاب ہو جانا

غزل · Ghazal

hayaat meri tumhaare hi gham shumaar kare

حیات میری تمہارے ہی غم شمار کرے دل شکستہ بھی ہر وقت زار زار کرے زجاج سامنے رکھا ہے اور دیکھو تو مجال ہے جو مری شکل کا شمار کرے جہاں کا حسن ہے تصویر یار کی مانند تمام عمر کوئی کیسے انتظار کرے حریم وجد ہے قلب حزیں تو حیرت کیا کہ تیری دید پہ اور کیا دل فگار کرے مزاج اچھا ہے دل بھی ہے خوش بہت میرا سراب ایسا کہ ہر کوئی اعتبار کرے یہ فضل ہی تو ہے باقی ہوں عشق ہونے پر سیاہ بخت یہ کیسے صراط پار کرے کمال عشق ہے صحرا بھی بن گیا دریا کمال فن ہے جو دریا کو ریگزار کرے وصال و ہجر کے قصے کسے سناؤں املؔ ہے کوئی جو مرے زخموں کا چارہ کار کرے

Similar Poets