SHAWORDS
Amit Shrivastav

Amit Shrivastav

Amit Shrivastav

Amit Shrivastav

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

آخری پردہ گرا رہنے دیا راستہ کھویا ہوا رہنے دیا وقت نے سب عکس میرے چھین کر مجھ میں اک شہر نوا رہنے دیا جاتے جاتے بستیوں کو چھوڑ کر بام پر جلتا دیا رہنے دیا یوں تو سارے درد میرے لے گیا جب کہا جتنا کہا رہنے دیا راز سارے خود زمانہ سے کہے جانے کیا مجھ میں چھپا رہنے دیا مدتوں تک خود میں ڈھونڈھا تھا جسے مل گیا تو یوں پڑا رہنے دیا کھیلنے کے سب بہانے چھین کر ہاتھ میں اک جھنجھنا رہنے دیا

aakhiri parda giraa rahne diyaa

1 views

غزل · Ghazal

شور جہاں سے جب تھک جاؤ مجھ کو تنہا پڑھنا تم سیدھا سیدھا دل پہ لگوں گا اک دن الٹا پڑھنا تم ہجر کی قسمیں لکھی ہوئی ہیں زرد پرانے پتوں پر کوئی اپنا بچھڑ چلا تو پھر سے ملنا پڑھنا تم دریا پر کچھ تحریریں ہیں تیز ہوا کے ہاتھوں کی قدرت کی نقاشی والا اک اک جلوہ پڑھنا تم غم کا فسانہ یاد آ جائے شاید روشن لفظوں میں اپنی محبت کے چشمے سے میرا چہرہ پڑھنا تم نیا زمانہ بھول چکا ہے گئے زمانے کی قدریں جب چہروں کی بھیڑ لگی ہو کچھ تو اپنا پڑھنا تم جانے کب سے سطح ادب پر ایسا ہی ہے لکھا ہوا لکھنا لکھنا سیکھ گئے تو پڑھنا پڑھنا پڑھنا تم بے جاں ان تصویروں میں اب آوازوں کے رنگ بھریں دونوں کا میں نام لکھوں گا چاہے اپنا پڑھنا تم

shor-e-jahaan se jab thak jaao mujh ko tanhaa paDhnaa tum

1 views

غزل · Ghazal

میں جب بھی چاند کو پکڑوں ستارا چھوٹ جاتا ہے کبھی ہونٹوں تک آ کر بھی نوالہ چھوٹ جاتا ہے میں اپنی یاد کی ساری درازیں کھول دیتا ہوں کبھی خط بھی نکلتا ہے لفافہ چھوٹ جاتا ہے تمہیں منزل ملی ہے اور مجھ کو جیت ہے حاصل مگر میری تمہاری میں ہمارا چھوٹ جاتا ہے مجھے یوں بھولنے کے واسطے ہی یاد وہ کر لے کسی چھایا کے جانب بھی اجالا چھوٹ جاتا ہے میں تھک کر چور ہوں اے زندگی تیرے تلاطم سے کبھی دریا کو پیتا ہوں دیارا چھوٹ جاتا ہے یہ سانسوں کا سلیقہ بھی میں اکثر بھول جاتا ہوں میں پکڑوں ہاتھ رہ رہ کر تمہارا چھوٹ جاتا ہے

main jab bhi chaand ko pakDun sitaaraa chhuT jaataa hai

Similar Poets