SHAWORDS
Amrina Qaiser

Amrina Qaiser

Amrina Qaiser

Amrina Qaiser

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

مرد ہوں ایسے ستم گر نہیں اچھے لگتے آئنے توڑتے پتھر نہیں اچھے لگتے چاہنے والے بچھڑ جائیں تو دکھ ہوتا ہے بے وفائی کے بھی منظر نہیں اچھے لگتے چاند تارو کرو تاریک شبوں کو روشن مجھ کو تاریک سے منظر نہیں اچھے لگتے مجھ کو ان کھوکھلے دعووں سے بھی گھن آتی ہے پھول کے بھیس میں پتھر نہیں اچھے لگتے بات امرینہؔ سے کرنی ہو تو کھل کر کرنا یہ حجابوں میں چھپے ڈر نہیں اچھے لگتے

mard hon aise sitamgar nahin achchhe lagte

غزل · Ghazal

میری نظروں سے بھی تو دور کہاں ہوتا ہے اپنے سائے پہ بھی اب تیرا گماں ہوتا ہے تیرے جذبات کے بہتے ہوئے دریا کی قسم لمحہ لمحہ تری چاہت سے جواں ہوتا ہے نیند آنکھوں سے بہت دور چلی جاتی ہے جب تصور میں ترا ذکر بیاں ہوتا ہے

meri nazron se bhi tu duur kahaan hotaa hai

غزل · Ghazal

گھر بار کا میں بوجھ اٹھاتے ہوئے چلی کاندھے سے کاندھا سب کے ملاتے ہوئے چلی ماں ہوں بہن ہوں بیٹی شریک حیات ہوں رشتوں کے سب تقاضے نبھاتے ہوئی چلی ہر شخص کی نگاہ کا تھا زاویہ جدا آنکھوں سے سب کی آنکھ ملاتے ہوئے چلی چلنا مرا مزاج ہے رکنا نہیں پسند اپنے لئے میں راہ بناتے ہوئے چلی امرینہؔ میرا نام ہے سادہ ہوں اس قدر سب دوستوں کے ناز اٹھاتے ہوئے چلی

ghar-baar kaa main bojh uThaate hue chali

Similar Poets