SHAWORDS
Anis Banswara

Anis Banswara

Anis Banswara

Anis Banswara

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

چراغوں سے یہ دامن اپنا بھر لوں اجالا زندگی میں اپنی کر لوں دراریں تو کبھی آ کر رہیں گی میں چاہے جتنا بھی مضبوط گھر لوں سیاہی تو تعاقب میں رہے گی بھلے کتنا بھی کیوں نہ بن سنور لوں مصیبت رنج و غم تکلیف انساں اٹھا کر میں انہیں شانوں پہ دھر لوں مرے گھر سے کوئی بھوکا نہ جائے خدایا تجھ سے میں اتنا ہی زر لوں ارادوں کو مرے پرواز دے دے انیسؔ ایسا دعاؤں میں اثر لوں

charaaghon se ye daaman apnaa bhar luun

غزل · Ghazal

تصور میں ترے جب ڈوب جاتا ہوں کبھی دریا کبھی صحرا میں آتا ہوں ترے احساس کو پانے کی شدت میں خیالوں میں نئی دنیا بساتا ہوں اجالے درمیاں رہ کر بھی جان من اکیلا اور تنہا خود کو پاتا ہوں لگا کر داؤ پر پھر زندگی اپنی جواری بن مقدر آزماتا ہوں جفاؤں کے بھرے پر خار گلشن میں وفاؤں چاہتوں کا گھر بناتا ہوں انیسؔ آ کے مرے ارمان پر کر دے دیے سا جگمگاتا ٹمٹماتا ہوں

tasavvur mein tire jab Duub jaataa huun

غزل · Ghazal

پڑھا ہے میں نے خط میں آج آیا ہے نیا موسم نئے جذبات لایا ہے تمہاری خود پرستی نا شناسی نے ہمیں یہ راستہ مشکل دکھایا ہے زمانے کے ستم درد و الم سارے سبھی کچھ زندگی سے ہم نے پایا ہے دکھایا زندگی نے جب بھی ہے دل کو تری یادوں کو سینے سے لگایا ہے بنایا ہے خدا نے اس محبت کو اسے انساں نے جاں دے کر نبھایا ہے دل و جاں سے تمہیں اے دل ربا ہم نے انیسؔ جاں بنا دل میں بسایا ہے

paDhaa hai main ne khat mein aaj aaya hai

غزل · Ghazal

میرے دل کا تو ہی ایک ارمان ہے تجھ پہ ہی یہ دل و جان قربان ہے تجھ میں رچ بس گئی میری یہ جان ہے تو تو بھیجا ہوا رب کا فرمان ہے تیرے بن کوئی ہستی نہیں ہے مری تیری قربت مری جان پہچان ہے تو مرے واسطے ہی بنایا گیا رب نے مجھ پہ کیا اس کا احسان ہے دل کی آنکھوں کے نزدیک رکھا تجھے تو دعاؤں مرادوں کا وردان ہے دل ربا دیکھ کر یہ محبت مری میرا سارا گھرانا پریشان ہے وہ تو نور نظر دل نشیں ہے انیسؔ جانتے ہو اسے اسم اذہان ہے

mere dil kaa tu hi ek armaan hai

Similar Poets