SHAWORDS
Anita Soni

Anita Soni

Anita Soni

Anita Soni

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

اس کی نظروں میں اب دھواں ہوں میں اب زمیں ہوں نہ آسماں ہوں میں نا مکمل سی داستاں ہوں میں دل ناکام کی زباں ہوں میں لوگ ارمان جن کو کہتے ہیں ان چراغوں کا ہی دھواں ہوں میں کیا ہوا وہ جو مجھ سے کہتا تھا تیری دنیا ترا جہاں ہوں میں حد نہیں عالم تصور کی کیا بتاؤں کہاں کہاں ہوں میں جو کہ تقدیر ہی سے ملتی ہے ایسی منزل کا کارواں ہوں میں عشق کہتے ہیں جس کو اے سونیؔ راز ہے دل کا رازداں ہوں میں

us ki nazron mein ab dhuaan huun main

غزل · Ghazal

زمانہ سنگ ہے فریاد آئینہ میری غلط کہوں تو زباں چھین لے خدا میری ترا قصور ہے اس میں نہ ہے خطا میری تری زمیں پہ جو برسی نہیں گھٹا میری جہاں سے ترک تعلق کیا تھا تو نے کبھی کھڑی ہوئی ہے اسی موڑ پر وفا میری تم اس لباس دریدہ پہ طنز کرتے ہو اسی لباس میں محفوظ ہے حیا میری اس اک خیال سے دل بیٹھ بیٹھ جاتا ہے ڈبو نہ دے کہیں کشتی کو ناخدا میری انیتاؔ اس کو نہ آنا تھا وہ نہیں آیا بلا بلا کے اسے تھک گئی صدا میری

zamaana sang hai fariyaad aaina meri

غزل · Ghazal

جھرنوں کے درمیاں سے گزرنے لگی ہے شام بھیگی ہوئی فضا سے نکھرنے لگی ہے شام کمرے میں بد گمان جو رکھا تھا آئینہ ہاتھوں میں اس کو لے کے سنورنے لگی ہے شام اب صبح گل فشاں کا زمانہ قریب ہے صحن چمن میں آ کے ٹھہرنے لگی ہے شام سونے نہ دے گی چین سے پھر رات بھر مجھے آنکھوں میں دھیرے دھیرے اترنے لگی ہے شام بوسیدہ سی سواد کی چادر کو اوڑھ کر سونیؔ گلی گلی سے گزرنے لگی ہے شام

jharnon ke darmiyaan se guzarne lagi hai shaam

غزل · Ghazal

بچپن تمام گزرا ہے تاروں کی چھاؤں میں تتلی کے پیچھے جاتی تھی بادل کے گاؤں میں گرمی کی تیز دھوپ میں پیپل کی چھاؤں میں سونیؔ بڑا سکون تھا چھوٹے سے گاؤں میں منزل کی آرزو بھلا کرتے بھی کس طرح کانٹے چبھے ہوئے تھے ہمارے تو پاؤں میں جب دھوپ کے سفر سے وہ آئے گا لوٹ کر اس کو بٹھا کے رکھوں گی زلفوں کی چھاؤں میں اے دوست راہ عشق میں چلتی میں کس طرح زنجیر ڈال رکھی تھی دنیا نے پاؤں میں

bachpan tamaam guzraa hai taaron ki chhaanv mein

Similar Poets