SHAWORDS
Anudil Shams

Anudil Shams

Anudil Shams

Anudil Shams

poet
5Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

تیرے زخموں کی عیادت نہیں کرنے والے اب دکھاوے کی محبت نہیں کرنے والے تو نے یہ حسن جنہیں سونپ دیا ہے وہ لوگ تیری آنکھوں کی حفاظت نہیں کرنے والے ہم کو تدبیر سے ان مشکلوں میں ڈالا گیا جب بھی ٹھانی کہ عبادت نہیں کرنے والے ہاں وہی لوگ بنے پھرتے ہیں اب شاہ سخن وہ جو کہتے تھے محبت نہیں کرنے والے ٹوٹی دیوار سے اپنوں کو مہک آتی ہے اس لئے گھر کی مرمت نہیں کرنے والے

tere zakhmon ki ayaadat nahin karne vaale

غزل · Ghazal

یہ جو بکھرے ہیں انہیں کوئی دعا مل جائے اب حمایت نہ سہی ان کو عزا مل جائے میری خواہش ہے کہ تو آئے عیادت کرنے اور تجھے میرا کوئی زخم ہرا مل جائے جیتے جی ہم کو کوئی گھر تو میسر نہ ہوا کسی کے دل میں تو رہنے کو جگہ مل جائے زخم کھائیں گے مگر عشق نہیں چھوڑیں گے عشق کرنے کی بھلے کچھ بھی سزا مل جائے

ye jo bikhre hain inhein koi duaa mil jaae

غزل · Ghazal

اس قدر تڑپوں گا تیرے ہجر میں سوچا نہ تھا اور مجھے یہ لگ رہا تھا تجھ پہ دل آیا نہ تھا اپنے زخموں کو کریدا ہے بڑے ہی شوق سے زخم کا بھرنا ہمارے واسطے اچھا نہ تھا ہاں میں تیرے ہجر میں تڑپا ہوں لیکن یہ بھی سن شاعری کرنے لگوں میں اتنا بھی اجڑا نہ تھا اور پھر اک دن مجھے خود کو رلانا پڑ گیا درد جتنا بھی تھا چہرے پر کبھی دکھتا نہ تھا

is qadar taDpungaa tere hijr mein sochaa na thaa

غزل · Ghazal

ان سے گلے ملا تو مری بے دلی گئی جیسے کسی مریض کہ سب خستگی گئی کچھ علم بھی نہیں ہے مرے عشق کا اسے بس دوست دوست کہتے ہوئے زندگی گئی ایسا نہیں کہ زندگی ہی رائیگاں ہوئی اس شاعری کے فن سے تو بس نوکری گئی میرے قریب آنے سے دریا جھجھک گیا دریا کو ایسے دیکھ کے ہی تشنگی گئی

un se gale milaa to miri be-dili gai

غزل · Ghazal

وہ پوچھتی ہے مرے لیے تم نے کیا کیا ہے یہ سب سخن تیرے واسطے تو لکھا ہوا ہے سب آ کے کہتے ہیں مجھ کو بیٹا پڑھائی کر لو پڑھائی کرکے کس آدمی کا بھلا ہوا ہے سبھی نئے رشتے اس کے زیادہ چلے نہیں ہیں سو واپسی کا یقین اب بھی بنا ہوا ہے وہ جیسا بھی ہے تم اس کو ویسا قبول کر لو وہ جونؔ کی شاعری کو پڑھ کر بڑا ہوا ہے دو چار بار ہی سہی لگایا تھا اس کا نمبر پتا نہیں پھر بھی کال کس کو لگا ہوا ہے

vo puchhti hai mire liye tum ne kyaa kiyaa hai

Similar Poets