SHAWORDS
Anuj Nagendra

Anuj Nagendra

Anuj Nagendra

Anuj Nagendra

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

دور ہوں گی نہ یہ بلائیں کیا بے اثر جائیں گی دوائیں کیا ہم نے کہہ تو دیا کہ زندہ ہیں اس کے آگے بھی کچھ بتائیں کیا ہم تو اپنا وجود ہار گئے اور اب داؤں پر لگائیں کیا کیا یہ کہہ دیں کہ ہم بہت خوش ہیں آپ سے جھوٹ بول جائیں کیا اس کے آگے چلی ہے کب کس کی پھر مقدر کو آزمائیں کیا ہاتھ خالی تھے اب بھی خالی ہیں پھر ترے در سے لوٹ جائیں کیا آپ کہتے ہیں ہم سے رونا مت ایسی حالت پے مسکرائیں کیا

duur hongi na ye balaaein kyaa

1 views

غزل · Ghazal

تیری رحمت سے اچانک دور ہو جاؤں نہ میں ایک مالک سے کہیں مزدور ہو جاؤں نہ میں میرے مالک ایک چھوٹی سی دعا کر لے قبول رحمتیں پا کر تری مغرور ہو جاؤں نہ میں جھلملاتا سا دیا ہوں خوف ہے دل میں تو بس دیکھتے ہی دیکھتے بے نور ہو جاؤں نہ میں اس قدر تو امتحان صبر مت لے اب مرا در سے اٹھنے کے لیے مجبور ہو جاؤں نہ میں اس سے ملنے کی دوبارہ اس لئے کوشش نہ کی اس کے ہاتھوں پھر کہیں رنجور ہو جاؤں نہ میں اس نے جب پردا ہٹایا پھیر لی میں نے نگاہ اس لئے کہ جل کے کوہ طور ہو جاؤں نہ میں آئنہ مجھ کو بنایا ہے تو رکھ محفوظ بھی پتھروں کی زد میں آکر چور ہو جاؤں نہ میں

teri rahmat se achaanak duur ho jaaun na main

1 views

غزل · Ghazal

ہر بار ہمیں دیتے ہیں پیغام محبت تم بھی تو بڑھاؤ کبھی اقدام محبت ہم ہی سے زمانہ میں محبت کا چلن ہے ہم لوگ نہیں سوچتے انجام محبت دنیا کی کسی مے میں اسے لطف نہ آیا ہونٹوں سے لگا جس کے کبھی جام محبت ہر صبح سہانی ہے محبت کے نشہ میں پر لطف ہوا کرتی ہے ہر شام محبت ہر شخص کی آنکھوں سے ہوس جھانک رہی ہے دنیا سے نہ مٹ جائے کہیں نام محبت تم بن کے جو آئے ہو محبت کے طرف دار دیکھا نہیں ہے کیا کبھی آلام محبت وہ لوگ محبت کا مزہ خاک سمجھتے چوما ہی جنہوں نے نہ کبھی بام محبت

har baar hamein dete hain paighaam-e-mohabbat

Similar Poets