Arshad Aurangabadi
Arshad Aurangabadi
Arshad Aurangabadi
Ghazalغزل
دل کے تئیں پیار دکھانا خوب نئیں جن نے دل توڑا سو کوئیں محبوب نئیں تم بنا جو روز و شب گزارے ہیں عمر کے دفتر میں وہ محسوب نئیں بے سبب بے گانگی کرتے ہو کیوں آشنائی کا تو یہ اسلوب نئیں حلقۂ مردوں میں وہ نامرد ہے دختر رز سیں جو کئی منسوب نئیں راہ ہے پر خار ارشدؔ عشق کی بے تامل پاؤں رکھنا خوب نئیں
dil ke taiin pyaar dikhaanaa khuub naiin
تجھ رخ پہ مجھے نور الٰہی نظر آیا جو اصل میں ہے سو ہی کماہی نظر آیا جب چشم کیا تیری طرف اہل نظر نے حد درجہ فزوں رتبہ و جاہی نظر آیا تجھ زلف پریشاں پہ نظر جس کی پڑی ہے دلجمعی اسے نئیں وو تباہی نظر آیا مجھ عشق کی سوگند ہے جب عشق کو کھولا کچھ اور نہ دیکھا وہ سپاہی نظر آیا ارشدؔ مرا دل دار کہیں مجھ سے جدا نئیں ہر وقت وہ مجھ دل میں بسا ہی نظر آیا
tujh rukh pe mujhe nur-e-ilaahi nazar aaya





