SHAWORDS
A

Arshadul Qadri

Arshadul Qadri

Arshadul Qadri

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

مخالفوں کے جلو میں وہ آج شامل تھا وفا پرست رتوں کا جو شخص حاصل تھا وہ میری ذات کی پہچان بھی تعارف بھی مرے لہو میں بہ رنگ حیات شامل تھا حسین رات تھی ہاتھوں میں ہاتھ تھے ہم تھے کنار آب خموشی تھی ماہ کامل تھا تغیرات زمانہ بھی کیا عجب شے ہیں جو جاں نثار تھا پہلے وہ آج قاتل تھا مجھے بھی فقر کی دولت پہ فخر تھا یارو اسے بھی لعل و گہر کا غرور حاصل تھا بہت ہی سادہ طبیعت تھا ان دنوں ارشدؔ کہ جب وہ مہر و خلوص و وفا کا قائل تھا

mukhaalifon ke jilau mein vo aaj shaamil thaa

3 views

غزل · Ghazal

سب رنگ وہی ڈھنگ وہی ناز وہی تھے اس بار تو موسم کے سب انداز وہی تھے بس عجز کی خوشبو کی جگہ کبر کی بو تھی لہجے میں ذرا فرق تھا الفاظ وہی تھے کیا جانیے کیوں اب کے مرے دل میں نہ اترے سر لے وہی آواز وہی ساز وہی تھے جو ننگ خلائق تھے جو دشمن تھے وطن کے سینوں پہ سجائے ہوئے اعزاز وہی تھے جبریل سے آگے گئے جو نور سراپا شہباز وہی حاصل پرواز وہی تھے

sab rang vahi Dhang vahi naaz vahi the

2 views

غزل · Ghazal

ویراں ویراں بام و در میں اور مری تنہائی تاریکی میں ڈوبا گھر میں اور مری تنہائی اس کے قد کی خال و خد کی صورت کی سیرت کی باتیں کرتے ہیں شب بھر میں اور مری تنہائی جانے کس دن وہ آ جائے بانٹے پیار اثاثے دروازہ کشکول نظر میں اور مری تنہائی ہجر رتوں کے خاموشی کے دل کی بیتابی کے ہیں اک مدت سے خوگر میں اور مری تنہائی درد سمندر میں ارشدؔ تھیں شدت غم کی لہریں ڈوب رہے تھے بیچ بھنور میں اور مری تنہائی

viraan viraan baam-o-dar main aur miri tanhaai

Similar Poets