A
Asif Aman Saifi
Asif Aman Saifi
Asif Aman Saifi
poet
2Ghazal
Ghazalغزل
غزل · Ghazal
ان کو سب لگتے ہیں چہرے خوب صورت جن کے لگتے ہیں نظریے خوب صورت جی میں آتا ہے جلا دوں اپنی غزلیں شعر وہ کہتا ہے اتنے خوب صورت چاہت ارماں آرزو خواہش تمنا اک بلا کے نام کتنے خوب صورت اوہ اچھا عکس تھا کل شب تمہارا یعنی وہ تمہی تھے تم سے خوب صورت
un ko sab lagte hain chehre khubsurat
غزل · Ghazal
بتائیں کیا کہ کتنا جانتے ہیں تمہیں تم سے زیادہ جانتے ہیں خموشی سے عیاں ہوتا ہے ان کی وہ اپنی بات کہنا جانتے ہیں بہت پڑھ کر ہوا یہ علم ہم کو کہ ہم کتنا ذرا سا جنتے ہیں قلم کاغذ ہمارے شیر اور تم اسے ہم اپنی دنیا جانتے ہیں ہم آ جاتے ہیں اکثر اپنے آگے مگر ہم بچ نکلنا جانتے ہیں پتہ ہے روٹھنے والے کو آصفؔ کہ ہم رشتے نبھانا جانتے ہیں
bataaein kyaa ki kitnaa jaante hain





