SHAWORDS
Ayyub Saleem

Ayyub Saleem

Ayyub Saleem

Ayyub Saleem

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

duur rahtaa thaa magar mujh pe nazar rakhtaa thaa

دور رہتا تھا مگر مجھ پہ نظر رکھتا تھا جانے وہ کون تھا جو میری خبر رکھتا تھا دور تک دائرے رنگوں کے بکھر جاتے تھے پیار سے جب وہ مرے کاندھے پہ سر رکھتا تھا شام کے سایوں کے بڑھتے ہی وہ حسب معمول روز اک شمع سر راہ گزر رکھتا تھا اپنے کردار کو پرکھا نہ کبھی بھی اس نے وہ تو دن رات فقط مجھ پہ نظر رکھتا تھا لکھ کر اک نام مٹا دیتا تھا فوراً وہ سلیمؔ زیر لب نام وہ اک آٹھوں پہر رکھتا تھا

غزل · Ghazal

shuur-e-zaat kaa saudaa kahin saron mein na thaa

شعور ذات کا سودا کہیں سروں میں نہ تھا کہ اب شمار کسی کا پیمبروں میں نہ تھا کسی کے لب پہ شکایت نہ تھی اندھیرے کی کوئی چراغ بھی جلتا ہوا گھروں میں نہ تھا جو پتھروں پہ بھی سو جاتا تھا سکون کی نیند اب اس کو چین کہیں نرم بستروں میں نہ تھا پگھلنے کی وہ روایت تو موم میں بھی نہ تھی وہ سخت پن بھی کہیں آج پتھروں میں نہ تھا ابھی ابھی ہی میں جس دن سے مل کے آیا ہوں وہ دن تو سال کے سارے کلینڈروں میں نہ تھا نہ کوئی نقش ہی دنیا میں مل سکا تیرا ترا پتہ کہیں لاشوں کے پنجروں میں نہ تھا بہت دنوں سے ہیں جھیلیں بھی پر سکون سلیمؔ وہ اضطراب بھی اب تو سمندروں میں نہ تھا

غزل · Ghazal

kyaa kyaa sadaaein sunte hain khaali makaan se ham

کیا کیا صدائیں سنتے ہیں خالی مکاں سے ہم بہتر تو یہ ہے بھاگ چلیں اب یہاں سے ہم سرسبز وادیوں کی طرح محو خواب وہ اور دھوپ میں جھلستے ہوئے سائباں سے ہم وہ دور آسمان پہ چڑھتی پتنگ کی اک ڈور تھے کہ ٹوٹ گئے درمیاں سے ہم روحوں کا غول تھا کہ کھڑا چیختا رہا باہر نکل کے جا نہ سکے جسم و جاں سے ہم خواہش کی آگ تھی کہ جلاتی رہی ہمیں تحلیل ہو گئے ہیں فضا میں دھواں سے ہم

غزل · Ghazal

us ko rukhsat kar diyaa ik dushman-e-jaani ke saath

اس کو رخصت کر دیا اک دشمن جانی کے ساتھ ان کو جاتے دیکھتا ہوں کتنی حیرانی کے ساتھ ہو نہیں سکتا کسی صورت ترا میرا نباہ رہ بھی سکتی ہے بھلا آتش کہیں پانی کے ساتھ جان کی بازی لگا کر میں نے پایا تھا اسے اس کو کھو سکتا ہوں کیا میں اتنی آسانی کے ساتھ چند بانسوں کے سہارے روک رکھا تھا جسے وہ شجر بھی ڈھ گیا کل رات طغیانی کے ساتھ جب میں پہلے آیا تھا اس گھر کے آنگن میں سلیمؔ ایک پودا اور بھی تھا رات کی رانی کے ساتھ

Similar Poets