SHAWORDS
A

Azad Gurdaspuri

Azad Gurdaspuri

Azad Gurdaspuri

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

peD aangan ke tire jab baarvar ho jaaeinge

پیڑ آنگن کے ترے جب بارور ہو جائیں گے دوستوں کے ہاتھ کے پتھر ادھر ہو جائیں گے میرے اشکوں کے یہ قطرے لاکھ بے قیمت سہی جب ترے دامن پہ ٹپکیں گے گہر ہو جائیں گے کیا خبر تھی ہم ادھر گھر میں جلائیں گے چراغ اس طرف جھونکے ہوا کے با خبر ہو جائیں گے اس جہان بے اماں میں برگ آوارہ ہیں ہم جب چلے گی تیز آندھی در بدر ہو جائیں گے ظلمتوں سے ہار مانیں گے نہ اے آزادؔ ہم خود فروزاں ہو کے شمع رہ گزر ہو جائیں گے

غزل · Ghazal

kabhi naakaamiyon kaa apni ham maatam nahin karte

کبھی ناکامیوں کا اپنی ہم ماتم نہیں کرتے مقدر میں جو غم لکھے ہیں ان کا غم نہیں کرتے تمہارے نقش پا پر جو نگاہیں اپنی رکھتے ہیں وہ سر دیر و حرم کے سامنے بھی خم نہیں کرتے گھٹاؤں کو برسنے کا اشارہ ہی نہیں ملتا وہ جب تک زلف اپنے دوش پر برہم نہیں کرتے مسائل دور حاضر کے ہیں موضوع غزل کچھ یوں کہ شاعر آج کے ذکر گل و شبنم نہیں کرتے اسے تہذیب غم کا نام اہل درد دیتے ہیں مرے آنسو کبھی دامن تمہارا نم نہیں کرتے سمجھتے ہیں اسے اہل نظر سامان خود بینی شکستہ آئنہ کا وہ کبھی ماتم نہیں کرتے اندھیروں کی شکایت کیا اندھیرے پھر اندھیرے ہیں اجالے بھی ستم اس دور میں کچھ کم نہیں کرتے محبت کس سے ہم کرتے ہیں کچھ بتلا نہیں سکتے یہ ہے وہ راز جس میں دل کو بھی محرم نہیں کرتے فریبوں سے کہاں تک دل کو ہم آزادؔ بہلائیں سراب دشت شدت تشنگی کی کم نہیں کرتے

Similar Poets