SHAWORDS
A

Azeem Nawaz Rahi

Azeem Nawaz Rahi

Azeem Nawaz Rahi

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

آئے گا انقلاب ذرا دیکھتے رہو ہوگا وہ لا جواب ذرا دیکھتے رہو دار و رسن کی دیکھ لیں زینت بنے گا کون ہو کس کا انتخاب ذرا دیکھتے رہو مخمور آنکھیں اٹھ گئیں جو آسماں کی سمت برسے گی اب شراب ذرا دیکھتے رہو پردہ کئے جو بیٹھے بھری انجمن میں تھے ہوں گے وہ بے نقاب ذرا دیکھتے رہو خط لکھ کے حال دل انہیں بھیجا تو ہے مگر آئے گا کیا جواب ذرا دیکھتے رہو یہ حسن یہ ادا یہ جوانی بھی اے نوازؔ ہو جائیں گے یہ خواب ذرا دیکھتے رہو

aaegaa inqalaab zaraa dekhte raho

غزل · Ghazal

خیر سے فرض کچھ ادا تو ہو جس سے راضی ترا خدا تو ہو ابر رحمت کو جوش آ جائے لب پہ ایسی کوئی دعا تو ہو روبرو ہوگی خود بخود منزل گامزن کوئی قافلہ تو ہو چھو تو لوں گا بلندیوں کو مگر دل میں پرجوش ولولہ تو ہو درد سے آشنا ہوئے تو کیا درد سے دل بھی آشنا تو ہو ہم تو تسلیم کر ہی لیں لیکن حق بہ جانب وہ فیصلہ تو ہو ضبط غم کے ہی واسطے اے نوازؔ کوئی بھرپور قہقہہ تو ہو

khair se farz kuchh adaa to ho

غزل · Ghazal

امید کیا تھی اور وہ کیا دے گیا مجھے کچھ اپنا کچھ مرا ہی دیا دے گیا مجھے یہ وقت بھی عجیب ہے جو وقفے وقفے سے انداز سوچنے کا نیا دے گیا مجھے اس خوش مزاج دوست کے قربان جائیے ہر زخم مسکرا کے نیا دے گیا مجھے جو میرا ہم سفر تھا بڑا ہی عجیب تھا اپنی جگہ سے اٹھ کے جگہ دے گیا مجھے شاعر نہیں ہوں پھر بھی میں شاعر نواز ہوں انداز‌ شاعرانہ خدا دے گیا مجھے جب تلخیاں حیات کی حد سے بڑھیں نوازؔ تب جینا اک الگ سے مزہ دے گیا مجھے

ummid kyaa thi aur vo kyaa de gayaa mujhe

Similar Poets