Azeeza Mahboob
apne aansu mujhe chhupaanaa hai
اپنے آنسو مجھے چھپانا ہے اب بہرحال مسکرانا ہے آپ آئیں غریب خانہ پر حال دل آپ کو سنانا ہے بزم میں آپ آ رہے ہیں مری شمع کی لو کو اب بڑھانا ہے سن کے روداد غم وہ کہتے ہیں کیا مزے کا ترا فسانہ ہے اے خودی تیرا اب خدا حافظ خود مجھے ان کو اب منانا ہے