SHAWORDS
B

Balraj Hayat

Balraj Hayat

Balraj Hayat

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

sadiyon kaa karb lamhon ke dil mein basaa diyaa

صدیوں کا کرب لمحوں کے دل میں بسا دیا پل بھر کی زندگی کو دوامی بنا دیا دیوار میں وہ چن ہی رہا تھا مجھے مگر کم بخت ایک سنگ کہیں مسکرا دیا جب اور کوئی مد مقابل نہیں رہا میری انا نے مجھ کو مجھی سے لڑا دیا مجھ سے نہ پوچھ کل کے محقق سے پوچھنا شعلوں کے لمس نے مجھے کیوں یخ بنا دیا یادوں کے شہر میں بھی نہ حیرتؔ سکوں ملا حالات نے مزاج کچھ ایسا بنا دیا

غزل · Ghazal

chuTkiyaan leti hai goyaai kise aavaaz duun

چٹکیاں لیتی ہے گویائی کسے آواز دوں کس کو ہے توفیق شنوائی کسے آواز دوں سر میں سودا ہے نہ دل میں آرزو کس سے کہوں جلوتیں مانگے ہے تنہائی کسے آواز دوں اپنی نظروں میں تو میرا زعم ہستی لغو ہے کس سے پوچھوں اپنی سچائی کسے آواز دوں بیچ دوں گا میں ضمیر اپنا اگر تسکیں ملے اے مسلسل روح فرسائی کے آواز دوں میری حسرت کوئی پوچھے مجھ سے میرا حال دل لوگ اپنے اپنے شیدائی کسے آواز دوں آزمائش کا یہ پہلو بھی ہے کیا معلوم تھا کامرانی کی گھڑی آئی کسے آواز دوں کس کے نام آخر کروں حیرتؔ میں اپنی وحشتیں منتظر ہے دشت پیمائی کسے آواز دوں

غزل · Ghazal

dil ke haathon kharaab ho jaanaa

دل کے ہاتھوں خراب ہو جانا زندگی کامیاب ہو جانا مجھ سے کب ایسے معجزے ہوں گے خود ہی عزت مآب ہو جانا آج گل بن لے زخم تنہائی پھر کبھی آفتاب ہو جانا میں نے تسکین کرب مانگی ہے اے دعا مستجاب ہو جانا جب کسی امتحاں سے خوف لگے تم مرے ہم رکاب ہو جانا خواب کو سچ میں ڈھالنے کی لگن دیکھیو خود نہ خواب ہو جانا

Similar Poets