Betab Lakhnavi
na milaa tiraa pata to mujhe log kyaa kaheinge
نہ ملا ترا پتہ تو مجھے لوگ کیا کہیں گے یوں ہی در بدر رہا تو مجھے لوگ کیا کہیں گے تجھے زندگی کہا ہے تو ہے زندگی کا حاصل تجھے بے وفا کہا تو مجھے لوگ کیا کہیں گے مرے دل میں ضبط غم کا جو چراغ جل رہا ہے وہ چراغ بجھ گیا تو مجھے لوگ کیا کہیں گے یہ جہاں نہ جانے کیا کیا مجھے کہہ رہا ہے لیکن کبھی تم نے کچھ کہا تو مجھے لوگ کیا کہیں گے میں چلا تو ہوں سنانے اسے داستاں وفا کی کوئی حادثہ ہوا تو مجھے لوگ کیا کہیں گے