SHAWORDS
B

Brijesh Ambar

Brijesh Ambar

Brijesh Ambar

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

سلگتی ریت میں اک چہرہ آب سا چمکا اداس آنکھوں میں جینے کا حوصلہ چمکا اندھیری رات میں یہ کس کا نقش پا چمکا مسافروں کی نگاہوں میں راستہ چمکا شب فراق میں کوئی ستارہ ٹوٹا تو ہماری سوچ میں انجانا وسوسہ چمکا فضا میں پھیل گئے کتنے یاد کے جگنو دیار شوق میں جب کوئی رت جگا چمکا اداسیوں کے اندھیرے ڈرا رہے تھے مجھے کہ حافظے میں اچانک ترا کہا چمکا بکھر رہی ہے خیالوں میں خواب کی خوشبو وجود بن کے کہاں کوئی خوش ادا چمکا چھپائے چھپ نہ سکا میں تو بھیڑ میں عنبرؔ نہ جانے کیسے مجھی پر وہ دائرہ چمکا

sulagti ret mein ik chehra aab saa chamkaa

1 views

غزل · Ghazal

آسماں ہے سمندر پہ چھایا ہوا اس لیے رنگ پانی کا نیلا ہوا وقت ندی کی مانند بہتا ہوا ایک لمحہ مگر کیوں ہے ٹھہرا ہوا تھا کوئی تو جو دہلیز پر دھر گیا رات جلتی ہوئی دن دہکتا ہوا گمشدہ شہر میں ڈھونڈھتا ہوں کسے ایک اک شکل کو یاد کرتا ہوا دھوپ جنگل میں پھر کھو گیا ہے کوئی چاند تاروں کو آواز دیتا ہوا دھوپ اور لو بھری تھیں فضائیں مگر اس کی یادوں کا موسم تھا بھیگا ہوا صورت حال عنبر عجب چیز ہے اس نے دریا کہا میں کنارہ ہوا

aasmaan hai samundar pe chhaayaa huaa

1 views

Similar Poets