SHAWORDS
Chetan Panchal

Chetan Panchal

Chetan Panchal

Chetan Panchal

poet
5Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

is ghalaazat ko saaf kar denaa

اس غلاظت کو صاف کر دینا مجھ کو دل سے معاف کر دینا میں اگر بھولنا تمہیں چاہوں مجھ کو میرے خلاف کر دینا میں کروں گر تعلقات کو ترک تم ذرا اختلاف کر دینا گر اندھیرا اٹھائے سر چیتنؔ جگنوؤں کو خلاف کر دینا

غزل · Ghazal

teri dahliz tak jo aayaa thaa

تیری دہلیز تک جو آیا تھا دل ہی دل میں تو مسکرایا تھا ایک کے بعد ایک چل ہی دئے جسم بھی روح سا پرایا تھا تم جہاں بھی رہو ادب سے رہو کچھ بزرگوں نے یہ سکھایا تھا کیسے کرتا میں دل کی باتوں کو مجھ پہ خاموشیوں کا سایا تھا تو ہی مجھ کو بتا دے اے چیتنؔ کون میرے قریب آیا تھا

غزل · Ghazal

pahle mujh ko faraaz honaa hai

پہلے مجھ کو فراز ہونا ہے پھر مجھے دل نواز ہونا ہے میں ترے ساتھ چل رہا ہوں اب مجھ کو بھی سرفراز ہونا ہے چارہ سازی میں رب کی رحمت ہو شکریے میں نماز ہونا ہے ساتھ ماں باپ کی دعائیں ہیں عمر کو تو دراز ہونا ہے اس زمانے میں رہنے کو چیتنؔ تجھ کو کچھ دنیا ساز ہونا ہے

غزل · Ghazal

jab koi achchhaa kaam kartaa huun

جب کوئی اچھا کام کرتا ہوں ماں کو پہلے سلام کرتا ہوں تو اگرچہ نہ کر مری توقیر میں ترا احترام کرتا ہوں مجھ کو بھی خوب چین ملتا ہے میں بھی اوروں کے کام کرتا ہوں ہند میں سینکڑوں مذاہب ہیں سب کا میں احترام کرتا ہوں

غزل · Ghazal

'ibaadat ki faraavaani ghazal hai

عبادت کی فراوانی غزل ہے محبت ایک روحانی غزل ہے ہیں اس کی ملکیت میں سیکڑوں رنگ کہیں نیلی کہیں دھانی غزل ہے یہ لفظوں کی نمائش نثر ہے گر تو احساسوں کی طغیانی غزل ہے تو پھر کاغذ کے چہرے پر یہ کیا ہے اگر مٹی ہوا پانی غزل ہے تپسیا کی ہے صدیوں تک سخن کی تبھی چیتنؔ نے پہچانی غزل ہے

Similar Poets