SHAWORDS
D

Dawood Khan Raaz

Dawood Khan Raaz

Dawood Khan Raaz

poet
4Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

ye kaali ghaTaa uTh ke mai-khaanon ke sar aai

یہ کالی گھٹا اٹھ کے مے خانوں کے سر آئی گردش یہ زمانے کی پیمانوں کے سر آئی گلشن پہ گری بجلی اور آگ لگی جس دم یہ آگ جو پھیلی تو کاشانوں کے سر آئی آتے ہی بہاروں کے پھر چاک ہوئے دامن ہر صحرا نوردی یہ دیوانوں کے سر آئی دے کر بھی وفا میں جاں الزام جفا آیا رسوائی محبت میں نادانوں کے سر آئی موجوں نے ڈبویا ہے ساحل پہ سفینے کو قسمت کی برائی تھی طوفانوں کے سر آئی اے رازؔ مجھے ملتی جو بھی تھی سزا ملتی کیوں میری خطا سارے بیگانوں کے سر آئی

غزل · Ghazal

bataa ye kaun si manzil hai ai 'umr-e-ravaan mujh ko

بتا یہ کون سی منزل ہے اے عمر رواں مجھ کو نظر آتا نہیں خود کا بھی اب سایہ جہاں مجھ کو یہ ہے عزم جواں میرا نشیمن پھر بنا لوں گا جلانے کا نہیں احساس اے برق تپاں مجھ کو بچھڑ کر کارواں سے میں بھٹکتا ہی رہا ہر سو نظر آئی نہ منزل اور نہ گرد کارواں مجھ کو مسیحا زہر دے دے یا علاج درد و غم کر دے کبھی لینے نہ دے گا چین یہ درد نہاں مجھ کو عزائم لے کے اٹھا ہوں اٹل میرے ارادے ہیں کبھی نیچا دکھا سکتا نہیں تو آسماں مجھ کو جہاں شرمندۂ تعبیر ہے فطرت زمانے کی خلوص آدمیت رازؔ لائی ہے وہاں مجھ کو

غزل · Ghazal

ye zindagi ki haar se pahle guzar gai

یہ زندگی کی ہار سے پہلے گزر گئی اک داستاں بہار سے پہلے گزر گئی وہ بات اعتبار کے قابل نہیں رہی جو بات اعتبار سے پہلے گزر گئی آنکھوں سے دیکھتے رہے دل کی تباہیاں دل کی لگی قرار سے پہلے گزر گئی ہوتے ہیں آج تک بھی خزاں ہی کے تذکرے آئی بھی اور بہار سے پہلے گزر گئی زاہد کی پارسائی کا اب کچھ نہ پوچھئے اک شے تھی جو خمار سے پہلے گزر گئی کیسے کہوں کہ لوٹ کے آ جائے گی اے رازؔ وہ زندگی جو پیار سے پہلے گزر گئی

غزل · Ghazal

pahnaa bhi kuchh zamaane ne aisaa libaas hai

پہنا بھی کچھ زمانے نے ایسا لباس ہے ماحول پہ زمانے کے غیرت اداس ہے وہ بھول جائیں ہم کو تو ہے ان کا ظرف یہ ہم کو تو اب بھی ان کی محبت کا پاس ہے چہرے سے اپنے زلف ہٹا دیجئے ذرا بیتاب دل ہے دید کی آنکھوں کو پیاس ہے اب تو تمہارے غم کے سہارے ہے زندگی ہم کو خوشی زمانے کی آئی نہ راس ہے دل توڑنے سے پہلے ذرا یہ بھی سوچئے ہر لمحہ موت زندگی کے آس پاس ہے سمجھے گا رازؔ کون یہاں تیرے درد کو کس کی نگاہ اتنی قیافہ شناس ہے

Similar Poets