SHAWORDS
Deenbandhu Jaiswal

Deenbandhu Jaiswal

Deenbandhu Jaiswal

Deenbandhu Jaiswal

poet
5Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

فلک سے خواب کا ہر اک ستارا چھین لیتی ہے کہ ذمہ داری یہ بچپن ہمارا چھین لیتی ہے بھلا ہر ڈوبتے کا ساتھ دیتی ہے کہاں قسمت کبھی تنکے تلک کا بھی سہارا چھین لیتی ہے میاں یہ قرض کا دریا بہت ہی جان لیوا ہے اگر جو اس میں اترے تو کنارا چھین لیتی ہے ہمیں اس زندگی سے بندھو اتنی سی شکایت ہے کہ کیوں جب آنکھ دیتی ہے نظارا چھین لیتی ہے

falak se khvaab kaa har ik sitaaraa chhin leti hai

2 views

غزل · Ghazal

ہر بار اسی شخص کو کیوں یاد کریں ہم اے دل تجھے یوں بارہا ناشاد کریں ہم بے چین رہے شام و سحر کوئی پرندہ پھر کیوں نہ قفس سے اسے آزاد کریں ہم آتا نہیں ہے جب ہمیں اس حال پہ رونا پھر درد نیا کیوں نہیں ایجاد کریں ہم ہم کو نہ شکایت کوئی ہے زندگی تم سے کچھ تم نے کیا کچھ چلو برباد کریں ہم

har baar usi shakhs ko kyon yaad karein ham

2 views

غزل · Ghazal

یہاں حادثہ حادثہ چل رہا ہے کہ موسم بہت ہی برا چل رہا ہے بتانا بھی چاہوں تو کیسے بتاؤں سمجھ ہی نہ آئے کہ کیا چل رہا ہے جو کچھ سوچتا ہوں وہ ہوتا نہیں ہے خدا بس ترا فیصلہ چل رہا ہے مرے جوتے میں پاؤں رکھ کر تو دیکھیں جنہیں لگ رہا ہے مزہ چل رہا ہے تمہیں دکھ رہا ہے کہ میں چل رہا ہوں میاں پر مرا حوصلہ چل رہا ہے

yahaan haadisa haadisa chal rahaa hai

1 views

غزل · Ghazal

آرزو اب گھٹ رہی ہے باقی تو سب ٹھیک ہے زیست کچھ یوں کٹ رہی ہے باقی تو سب ٹھیک ہے لب رہے ہیں مسکراتے آندھیوں کے بیچ بھی ماتھے پہ سلوٹ رہی ہے باقی تو سب ٹھیک ہے کیا ستم ہے صرف ہم کو زندگی کو چھوڑ کے ہر کسی سے سٹ رہی ہے باقی تو سب ٹھیک ہے دن نکلتا ہے مرا دشواریوں سے جنگ میں رات اک کروٹ رہی ہے باقی تو سب ٹھیک ہے مفلسی سے ہم کو یارو اتنا سا ہے بس گلہ دنیا ہم سے کٹ رہی ہے باقی تو سب ٹھیک ہے

aarzu ab ghaT rahi hai baaqi to sab Thiik hai

غزل · Ghazal

زباں اور خنجر سمجھنے لگے ہیں کہ چہروں میں انتر سمجھنے لگے ہیں ہمیں جب سے آنکھوں سے دھوکا ملا ہے اشارے برابر سمجھنے لگے ہیں نہیں دینا نالوں کو ترجیح اتنا یہ خود کو سمندر سمجھنے لگے ہیں نہ ممی کی لوری نہ دادی کے قصے مکانوں کو کیوں گھر سمجھنے لگے ہیں غریبی نے ہم کو تو سمجھایا یوں ہے سمجھتے نہیں پر سمجھنے لگے ہیں

zabaan aur khanjar samajhne lage hain

Similar Poets