Digamber Parshad Gauhar Dehlvi
کسی صورت سے ہو اب ان سے شرح آرزو ہوگی زباں خاموش ہوگی تو نظر سے گفتگو ہوگی کسی کو آج تک دیر و حرم میں ڈھونڈھنے والے کہاں تک اور توہین مذاق جستجو ہوگی مآل آرزو کے حیرتی کیا تو سمجھتا تھا شکست آرزو شاید بقدر آرزو ہوگی کوئی کہہ دے یہ تہذیب نوی کے خام رہبر سے حقیقت چھپتی جائے گی جہاں تک جستجو ہوگی پرکھ لیں امتحاں کر لیں کہ یہ گوہرؔ کی عزت ہے زیادہ چشم شاہ و جوہری میں آبرو ہوگی
kisi surat se ho ab un se sharh-e-aarzu hogi