SHAWORDS
Dr.Naushad Rabbani

Dr.Naushad Rabbani

Dr.Naushad Rabbani

Dr.Naushad Rabbani

poet
2Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

tumhein khone kaa ham ko gham nahin hai

تمہیں کھونے کا ہم کو غم نہیں ہے ملا ہے جو وہ تم سے کم نہیں ہے بھلے ہی پیار کا موسم نہیں ہے مگر شکوہ تمہارا کم نہیں ہے فقط ہارا ہوں اپنے دوستوں سے کہ دشمن میں تو اتنا دم نہیں ہے کسے اپنا کہیں دنیا میں اب ہم ہمارا کوئی بھی ہمدم نہیں ہے تجھے دیکھا تو آئے ان میں آنسو یہ میری آنکھ ورنہ نم نہیں ہے یہ کیسا زخم تم نے دے دیا ہے کہ اس کا کوئی بھی مرہم نہیں ہے تجھے پایا ہے جب سے میں نے جانا کوئی بھی پاس میرے غم نہیں ہے مری بربادیوں پے ہنسنے والو تمہارے پاس میں کیا غم نہیں ہے ہمیں پھر سے مدینے جانا ہوگا ہمارے پاس اب زمزم نہیں ہے تمہیں نوشادؔ اگانے ہوں گے سورج چراغوں میں کوئی اب دم نہیں ہے

غزل · Ghazal

kitni chaahat chhupaae baiThe hain

کتنی چاہت چھپائے بیٹھے ہیں دل ابھی تک لگائے بیٹھے ہیں ایک لمحے کی اس محبت کی کتنی قیمت چکائے بیٹھے ہیں تیری یادوں کا وہ حسیں گلشن اپنے دل میں بسائے بیٹھے ہیں تیرے آنے کے منتظر ہیں ہم اپنی پلکیں بچھائے بیٹھے ہیں اپنے دل سے تجھے بھلانے کو خود سے ہی دل لگائے بیٹھے ہیں عشق میں تیرے یہ ترے عاشق اپنی ہستی مٹائے بیٹھے ہیں مجھ کو مارا ہے تیری الفت نے دل یہ پھر بھی لگائے بیٹھے ہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہے تیرے بنا دل کو اپنے بتائے بیٹھے ہیں اٹھ گیا ہے بھروسہ دنیا سے اس قدر ہم ستائے بیٹھے ہیں کوئی شکوہ نہیں ہے غیروں سے زخم اپنوں سے کھائے بیٹھے ہیں بس نہ جائیں کہیں یہ ربانیؔ دل میں تیرے جو آئے بیٹھے ہیں

Similar Poets