
Faiyaz Dilbar
Faiyaz Dilbar
Faiyaz Dilbar
poet
2Ghazal
Ghazalغزل
غزل · Ghazal
Dar ki maTki phoDo paagal
ڈر کی مٹکی پھوڑو پاگل دامن اور نچوڑو پاگل دیوانہ ہوں اسی لیے تم مجھ سے رشتہ جوڑو پاگل جم جاؤ گے اس سردی میں اب تو مجھ کو اوڑھو پاگل میری سانسیں رک جائیں گی انگڑائی کو توڑو پاگل رشتہ توڑ چکے ہو مجھ سے ہاتھ مرا تو چھوڑو پاگل
غزل · Ghazal
meri zamin pe har koi kyon sho’la-posh thaa
میری زمیں پہ ہر کوئی کیوں شعلہ پوش تھا تو جانتا تھا پھر بھی تو چپ تھا خموش تھا تیری سبیل گاہ میں جو آ کے لٹ گیا میری قبیل کا کوئی خانہ بدوش تھا سب کی تمہارے شہر میں تھی تاجرانہ سوچ خوشبو فروش جو نہیں وہ گل فروش تھا جگنو پرکھ لیے تو ستاروں کی چاہ کی اپنے یہاں کے بچوں کا اتنا ہی دوش تھا





