F
Firoz
Firoz
Firoz
poet
2Ghazal
Ghazalغزل
غزل · Ghazal
دیکھ کے جس کو کبھی دل بھی نہ دھڑکا اپنا یاد کیوں آتا ہے رہ رہ کے وہ چہرہ ہم کو ہر طرف سے جو یہ دل ٹوٹا تو دھیان آتا ہے ہائے اک شخص نے کس درجہ تھا چاہا ہم کو سارا دن دھوپ میں جھلسے ہیں تو اب شام ڈھلے کیوں بلاتا ہے ہر اک پیڑ گھنیرا ہم کو اس کی چاہت کو سہارا نہ کہوں جینے کا راس آتا نہیں کوئی بھی سہارا ہم کو ہر نفس ہم نے سرابوں میں گزارا فیروزؔ ہر گھڑی پاس بلاتا رہا دریا ہم کو
dekh ke jis ko kabhi dil bhi na dhaDkaa apnaa
غزل · Ghazal
مرے حالات جب اچھے نہیں تھے یہ سب اپنے مرے اپنے نہیں تھے ہمارے واسطے ان دوستوں کے دلوں کے در کبھی کھلتے نہیں تھے ہمیں کچھ دوست ایسے بھی ملے ہیں ہمارے حال پر ہنستے نہیں تھے غزل گو تھے بہت فیروزؔ اچھے مگر سب کے لئے کہتے نہیں تھے
mire haalaat jab achchhe nahin the





