SHAWORDS
Gayatri Mehta

Gayatri Mehta

Gayatri Mehta

Gayatri Mehta

poet
6Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

بدلتے پل میں ہم محرم نہیں ہیں تیرے جیسے تو کم سے کم نہیں ہیں منانا بھی تمہیں جی جان سے ہے خفا کرنے میں بھی ہم کم نہیں ہے گناہوں کو ترے دے دیں معافی خدا ہے وہ کہ دیکھو ہم نہیں ہیں لٹا کر تیرے حصے کی محبت میری آنکھیں ذرا بھی نم نہیں ہیں مجھے سینہ سے اپنے تم لگا لو جدا ہونے کے یہ موسم نہیں ہیں

badalte pal mein ham mahram nahin hain

غزل · Ghazal

فقط اس بات پہ دل رو گیا ہے جو میرا تھا نہیں وہ کھو گیا ہے ہوئی حیرت مجھے اس بات کی وہ مری بانہوں میں کیسے سو گیا ہے میں اب اس کو جگاؤں بھی تو کیسے جو مجھ سے لڑ جھگڑ کے سو گیا ہے وہ اپنی زندگی کے پاپ سارے سمجھ کے مجھ کو گنگا دھو گیا ہے اب اس میں پھل لگیں گے نفرتوں کے وہ مجھ میں بیج ایسا بو گیا ہے

faqat is baat pe dil ro gayaa hai

غزل · Ghazal

جو کچھ مجھ سے کمایا جا رہا ہے محض گھر کا کرایہ جا رہا ہے ثبوتوں کو مٹایا جا رہا ہے یوں سچ کا قد گھٹایا جا رہا ہے وہ پتھر سے زیادہ کچھ نہیں ہے تو پھر سر کیوں جھکایا جا رہا ہے نہیں نیت مدد کی ہاتھ پھر بھی بڑھانے کو بڑھایا جا رہا ہے حقیقت ہم سے ہے منہ پھیر بیٹھی سو خوابوں کو جگایا جا رہا ہے الگ میں بھیڑ سے چلنے لگی ہوں مجھے پاگل بتایا جا رہا ہے

jo kuchh mujh se kamaayaa jaa rahaa hai

غزل · Ghazal

جسم سے ہو کے پار آئے ہم روح بستر پہ ہار آئے ہم لے کے دل میں غبار آئے ہم دیکھ پروردگار آئے ہم ان سے ملنے کی بے قراری تھی مل کے بھی بے قرار آئے ہم اک بھروسہ دلانے کی خاطر شرم اپنی اتار آئے ہم آخری بار مل کے آئے تو اس کو دل سے اتار آئے ہم اب کے ہم لوٹ کر کہاں جائیں گھر سے ہو کے فرار آئے ہم

jism se ho ke paar aae ham

غزل · Ghazal

تو نے کوشش تو کی زمانہ پر لو بجھی ہی نہیں بجھانے پر میرے ہاتھوں کا دیکھنے جادو گھر پہ آؤ کبھی تو کھانے پر لاش خوابوں کی دفن کر آئے درد اب جا لگا ٹھکانے پر کوئی سیکھے نہیں سکھانے سے عقل آتی ہے چوٹ کھانے پر نام اس کے کئے ہیں دن بھی تو کیوں تماشہ ہے شب بتانے پر

tu ne koshish to ki zamaane par

غزل · Ghazal

تھک گئے سب کہتے دیوانہ ہمیں آپ نے ہی دیر سے جانا ہمیں بات چبھتی ہے اسے تھوڑی مگر ایسے ہی آتا ہے سمجھانا ہمیں اس نے ہونٹوں سے پلائی دیر تک آ گیا ہے راس مے خانہ ہمیں بعد مدت کے ملا وہ دل مکیں ہائے پوچھے ہے کہ پہچانا ہمیں

thak gae sab kahte divaana hamein

Similar Poets