SHAWORDS
H

Habeeb Anwar

Habeeb Anwar

Habeeb Anwar

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

میرے اپنے ہی نہیں ساتھ نبھانے والے کیسے کہہ دوں مرے دشمن ہیں زمانے والے لوگ دیکھا کئے شعلوں کا مزاج ہستی ہم جھلستے ہی رہے ہم تھے بجھانے والے میں ابھرتا ہی رہا عزم جواں کے ہاتھوں مٹ گئے خود مری ہستی کو مٹانے والے

mere apne hi nahin saath nibhaane vaale

غزل · Ghazal

کسی بھی حال میں رسوا نہیں ہوں ابھی آنکھوں سے میں ٹپکا نہیں ہوں نوازش اور ابھی تھوڑی نوازش ابھی ٹوٹا ہوں میں بکھرا نہیں ہوں ہجوم درد و غم ہیں ساتھ میرے میں تنہا ہو کے بھی تنہا نہیں ہوں مرے ہنستے ہوئے چہرے سے پوچھو میں سہتا ہوں مگر کہتا نہیں ہوں تری آنکھوں سے ہے امید باقی ابھی تک ہوش ہے بہکا نہیں ہوں سوائے خالق مطلق کے انورؔ کسی کے سامنے جھکتا نہیں ہوں

kisi bhi haal mein rusvaa nahin huun

غزل · Ghazal

مرے داغ دل نے رکھ دی مری کیفیت بدل کے شب غم کا کفر توڑا فقط اک دیے نے جل کے نہ چھوا اسے نہ دیکھا کبھی آنکھ بھی اٹھا کے مرے پاس آئی دنیا کئی پیرہن بدل کے مری زندگی کے حاصل تو کہاں چھپا ہوا ہے تجھے ڈھونڈتے ہیں آنسو مری آنکھ سے نکل کے ترے حسن جلوہ ساماں کو میں کیسے دیکھ پاتا مرے سامنے کھڑے تھے غم و یاس کے دھندلکے وہی آج پھن اٹھائے مرے سامنے کھڑے ہیں جو جواں ہوئے ہیں انورؔ مری آستیں میں پل کے

mire daagh-e-dil ne rakh di miri kaifiyat badal ke

Similar Poets