Hakeem Anwar Mohammad Khan Kamil
Hakeem Anwar Mohammad Khan Kamil
Hakeem Anwar Mohammad Khan Kamil
Ghazalغزل
عرض کرتا ہوں مانیے واعظ ورنہ پھر آپ جانیے واعظ کیسی لذت ہے مے میں پوشیدہ پی کے تھوڑی سی دیکھیے واعظ گو ملے گی شراب جنت میں کون امید پر جیے واعظ ہے یقیں بخش دے گا ہم کو خدا کام اچھے بھی کچھ کیے واعظ دیکھنا میکدے میں آیا ہے ساتھ ایک شوخ کو لیے واعظ واقعی آپ نے بھی کی توبہ کہیں ایسا نہ کیجئے واعظ دل میں کاملؔ کے رہ گئی حسرت ہو گئے تنگ قافیے واعظ
arz kartaa huun maaniye vaaiz
1 views
اس شوخ سے کس طرح کہیں دل کی کوئی بات کر دیتا ہے ہر ایک پر اظہار کہی بات کس درجہ تنفر ہے انہیں بات سے میری منہ پھیرتے ہیں میں نے اگر کی بھی کوئی بات کیا کہتے ہو عشاق کو مرنا نہیں آتا اچھا تمہیں دکھلاؤ رہی تم سے یہی بات پینے کے لئے آیا تھا میخانے میں زاہد کیا خوب ہمیں آج یہ ساقی نے کہی بات گر وصل سے انکار ہے یوں ہی سہی لیکن کیوں کرتے ہو تہذیب کے درجے سے گری بات کہتے ہیں کہ وہ حسن سے مغلوب کریں گے کچھ اڑتی ہوئی آج یہ ہم نے بھی سنی بات ہے حضرت کاملؔ کی بہت اچھی یہ عادت کہہ دیتے ہیں ہر ایک سے واللہ کھری بات
us shokh se kis tarah kahein dil ki koi baat
1 views
کیوں ہونے لگے دل میں یہ رنج و محن پیدا یوں ہونے لگی میرے سینے میں جلن پیدا کیوں ٹیس سی اٹھتی ہے رہ رہ کے مرے دل میں کیوں ہے یہ خلش آخر کیوں ہے یہ چبھن پیدا مائل ہے ستم پر کیوں کچھ لطف اٹھانے دے پھر ہوں گے نہ دنیا میں اے چرخ کہن پیدا سوداؔ ہے نہ انشاؔ ہے غالبؔ ہے نہ اکبرؔ ہے ہوں ہند میں پھر ایسے ارباب سخن پیدا دعوائے غزل گوئی کرتا ہے اگر کاملؔ شاگرد کسی کا ہو گر مشق سخن پیدا
kyon hone lage dil mein ye ranj-o-mehan paidaa
1 views
شاید کسی نے آپ سے یہ کہہ دیا غلط ممکن ہے آپ ہی نے کہیں سن لیا غلط واللہ اب بھی آپ کا میں جاں نثار ہوں میں اور آپ ہی سے کہوں گا بھلا غلط مدت کے بعد آج نظر آئے شکر ہے دیکھا یہ جب سے تم کو مرا غم ہوا غلط ہم کو نہیں ہے واسطہ کچھ عشق سے ولے چرچا کسی نے کر دیا ہے جا بجا غلط جاتے تھے گھر رقیب کے پر آ گئے یہاں ان کو بتا دیا ہے کسی نے پتا غلط ہم نے سنا کہ حضرت کاملؔ گزر گئے ہے آرزو کہ نکلے خبر یا خدا غلط
shaayad kisi ne aap se ye kah diyaa ghalat
1 views





