Hasan Raza Athar
یہ بات تم کو جچی نہیں ہے خدا ہے واحد کئی نہیں ہے اسے نہ چھیڑو ابھی تو اس کی کہانی آخر ہوئی نہیں ہے کبھی ہنسانا کبھی رلانا تری شرارت گئی نہیں ہے ملے گی منزل ہمیں بھی لیکن ہمارے اندر سعی نہیں ہے جلا ہے گھر قتل بھی ہوا ہے کہانی اطہرؔ نئی نہیں ہے
ye baat tum ko jachi nahin hai