SHAWORDS
Hassaan Haider

Hassaan Haider

Hassaan Haider

Hassaan Haider

poet
3Ghazal

Ghazalغزل

غزل · Ghazal

نظام زر کا یہ بیہودہ جال تھا ہی نہیں ہماری پوٹلی میں ایسا مال تھا ہی نہیں ہزار صورتیں دیکھی تھیں ایک صورت میں غم زمانہ ہمارا وبال تھا ہی نہیں چلے ہی چلتے تھے اک روشنی کی رو میں کہیں سفر نوردی کچھ ایسا کمال تھا ہی نہیں برس رہا تھا مکانوں پہ ابر زوروں کا مگر یہ دل کہ سرے سے نہال تھا ہی نہیں شبیں یوں ہی کسی خال دہن میں کاٹتے تھے جنون کرنے کا کوئی خیال تھا ہی نہیں مگر زمانہ رگ و پے میں سے گزرتا ہے کہ اب کی بار وہ اپنی مثال تھا ہی نہیں

nizaam-e-zar kaa ye behuda jaal thaa hi nahin

1 views

غزل · Ghazal

انسان اسی طرح سے ہیں صاحب عجیب ہیں اتنا نہ غور کیجیے ہم سب عجیب ہیں الجھا دیا ہے کیسا دل و بے دلی کے بیچ اے روزگار عشق یہ کرتب عجیب ہیں میں کون ہوں تو کون ہے یہ لوگ کون ہیں کس نے کیے یہ درجے مرتب عجیب ہیں کہتا ہے دل کہ ایک ذرا چوم دیکھیے دل کش تو خیر ہوتے ہیں وہ لب عجیب ہیں ہم سے نہ سطر ہست پہ کچھ گفتگو کرو اپنی سمجھ میں آئے جو مطلب عجیب ہیں سب ٹھیک تھے ہمیں ہی شکایت عبث رہی حیدرؔ ہم ایسے لوگ کھلا اب عجیب ہیں

insaan isi tarah se hain saahib ajiib hain

1 views

غزل · Ghazal

ناقۂ وقت نکلتی ہی چلی جاتی ہے جسم سے خاک پھسلتی ہی چلی جاتی ہے زخم سینے میں چھپا رکھ کہ ہوا ہے ایسی خاک ہر پھول پہ ملتی ہی چلی جاتی ہے ہیں سب آئینے پریشاں کہ عروس فطرت رنگ ہر لحظہ بدلتی ہی چلی جاتی ہے دل شکن کتنی ہے اس خاک رواں کی رفتار پا شکستوں کو کچلتی ہی چلی جاتی ہے کس کی رہ دیکھ رہی ہے کہ کوئی شمع وفا دل سے خیمے میں بھی جلتی ہی چلی جاتی ہے سر میں کیا شعلۂ خود سر ہے کہ نیچے ہر شے موم کی طرح پگھلتی ہی چلی جاتی ہے ہاتھ پاؤں تو میں ماروں ہوں پہ وہ چشم فسوں مثل گرداب نگلتی ہی چلی جاتی ہے پھول پھینکے ہیں کسی یاد نے کیا کیا حیدرؔ دل میں جو راکھ تھی جلتی ہی چلی جاتی ہے

naaqa-e-vaqt nikalti hi chali jaati hai

1 views

Similar Poets