SHAWORDS
H

Henana Berijis

Henana Berijis

Henana Berijis

poet
7Ghazal

Ghazalغزل

See all 7
غزل · Ghazal

main ne har baar ye khataa ki hai

میں نے ہر بار یہ خطا کی ہے تیرے حق میں سدا دعا کی ہے اپنی سچائیوں کی مجرم ہوں جھوٹ سے آج ابتدا کی ہے ہے عیاں مجھ پہ یہ وفا لیکن بات میری نہیں خدا کی ہے ہاتھ اٹھ کر گریں دعاؤں سے میں نے ایسی بھی کیا خطا کی ہے شعلہ شعلہ ہر اک گلستاں ہو اب کے مرضی یہی ہوا کی ہے

غزل · Ghazal

baadalon se TuuT barse aaj paani der tak

بادلوں سے ٹوٹ برسے آج پانی دیر تک اے خدا اس شب رہے یہ رت سہانی دیر تک جگنوؤں کی روشنی سے جھلملائیں راستے چاندنی سے ہم کریں یہ بے ایمانی دیر تک رات کی رنگین سڑکیں بھیگے بھیگے یہ شجر کار کے شیشوں سے جھانکے زندگانی دیر تک ٹوٹتے بجلی کے ٹکڑے چاند تارے روٹھتے آسماں سے دور رنگ آسمانی دیر تک مسکرا کر موند لیں آنکھیں حناؔ یہ کیا ہوا یاد آئی کیا تجھے پھر وہ کہانی دیر تک

غزل · Ghazal

yaa har ik ranj miTaane kaa tu vaada kar de

یا ہر اک رنج مٹانے کا تو وعدہ کر دے یا مرے دل کو سمندر سا کشادہ کر دے میں روایات کی قائل نہیں ہو پاؤں گی میری ہمت تو زمانے سے زیادہ کر دے پھر نئی روح مرے جسم کو دے دے یا رب پھر مری ذات کسی ورق سی سادہ کر دے

غزل · Ghazal

aage us dar ke raasta kyaa hai

آگے اس در کے راستہ کیا ہے تو نہیں ہے تو پھر بچا کیا ہے اک سزا سی ملی وفا تیری اور اس سے بڑی سزا کیا ہے میں نے مانگی ہے اک دعا یا رب اور مل جائے تو برا کیا ہے یوں تو کچھ بھی نہیں خلاؤں میں ایک چہرہ یہ چاند سا کیا ہے میری تنہائیوں میں گونجی ہے یہ تیرے نام سی صدا کیا ہے تو ہی کہہ دے مری خطا کیا ہے یہ خطا ہے تو پھر وفا کیا ہے

غزل · Ghazal

dhuup mein saath hai ghaTaa ki tarah

دھوپ میں ساتھ ہے گھٹا کی طرح تو میرے لب پہ ہے دعا کی طرح مسکرانا ترا دعا کی طرح روٹھ جانا کسی سزا کی طرح تیرے چہرے سے میری نظروں کا واسطہ ہاتھ اور حنا کی طرح اس کو لوٹا دیا نگاہوں نے اشک تھا آنکھ میں خطا کی طرح اور اک بات میرے لب پہ ہے اور نہ سمجھے گا تو سدا کی طرح

غزل · Ghazal

dhund ko raasta kare koi

دھند کو راستہ کرے کوئی حق کسی کا ادا کرے کوئی موت اس کی ہے زندگی اس کی آ کے دنیا میں کیا کرے کوئی چاہتی ہوں کہ جیت جاؤں میں پر نہ ہارے خدا کرے کوئی توڑ دے پتھروں سے پانی کو اب تو مجھ کو رہا کرے کوئی اب نہ آئے گا کوئی پیغمبر اب نہ ایسی دعا کرے کوئی

Similar Poets