H
Hina Shaheedi
Hina Shaheedi
Hina Shaheedi
poet
2Ghazal
Ghazalغزل
غزل · Ghazal
josh-e-bahaaraan dekh rahe hain
جوش بہاراں دیکھ رہے ہیں چاک گریباں دیکھ رہے ہیں ڈوبنے والے سوئے ساحل تا حد امکاں دیکھ رہے ہیں شہر کو سارے آگ لگا کر جشن چراغاں دیکھ رہے ہیں ہوتا ہے برباد گلستاں اہل گلستاں دیکھ رہے ہیں ہم تو سفینہ اپنا بڑھا کر زور طوفاں دیکھ رہے ہیں ہم کو حناؔ کرتے تھے جو حیراں ہم انہیں حیراں دیکھ رہے ہیں
غزل · Ghazal
jo sayyaad the baaghbaan ho gae
جو صیاد تھے باغباں ہو گئے حقائق جو تھے داستاں ہو گئے جو کل تک تھے اے دوست گم کردہ راہ وہی رہبر کارواں ہو گئے چمن سے جنہیں واسطہ ہی نہ تھا چمن کے وہی پاسباں ہو گئے ہر اک آستاں پر تھی جن کی جبیں وہی صاحب آستاں ہو گئے وہ بجلی ہو آندھی ہو یا زلزلے ہر اک دشمن آشیاں ہو گئے جنہیں گفتگو کا سلیقہ نہ تھا حناؔ اب وہ آتش بیاں ہو گئے





